ہاتھی تین قسم کے ہوتے ہیں اور... ہاتھیوں سے متعلق وہ 5 حقائق جو آپ نہیں جانتے

image
 
دنیا میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے- ایک چھوٹے پسو سے لے کر ایک بڑی بلو وہیل تک ہر جانور منفرد خصوصیات کا حامل ہے- لیکن آج آپ اس آرٹیکل میں صرف ہاتھی سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق کے بارے میں جانیں گے جو کہ ضرور آپ کے معلومات میں اضافے کا باعث ہوں گے-
 
ہاتھیوں کی اقسام
دنیا میں تین قسم کے ہاتھی پائے جاتے ہیں اور سب سے زیادہ وزنی ہاتھی افریقہ کے ہوتے ہیں- ان ہاتھیوں کا وزن 8 ہزار کلوگرام تک ہوتا ہے اور ان کے کانوں سائز اور ڈیزائن بھی باقی ہاتھیوں سے مختلف ہوتا ہے- اس کے بعد وزن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ایشیائی ہاتھی ہوتے ہیں جن کا وزن 5500 کلو گرام تک ہوتا ہے- تیسرے افریقہ کے جنگلات میں پائے جانے والے ہاتھی ہوتے ہیں جو یہاں تصویر میں موجود ہیں-
image
 
ہاتھی کے سونڈ کے مختلف کام
ہاتھی اپنی سونڈ سے بےشمار کام لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ہاتھی اپنی سونڈ کو سانس لینے، کھانے، پینے، سونگھنے، اٹھانے اور بھاری چیزوں کو پھینکنے، آوازیں نکالنے، کیڑوں کو بھگانے، خود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا اسپرے کرنے اور دوسرے ہاتھیوں سے مصافحہ کرنے تک کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
image
 
سونڈ میں پٹھے اور سونگھنے کی صلاحیت
ایک انسانی جسم میں تقریباً 600 پٹھے ہوتے ہیں۔ صرف ہاتھیوں کی سونڈ میں 40,000 سے زیادہ پٹھے ہوتے ہیں۔ بالغ ہاتھی اپنی سونڈ کے ساتھ تقریباً 250 کلوگرام وزن اٹھا سکتے ہیں۔ ہاتھیوں کے سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے — وہ 19 کلومیٹر (12 میل) دور تک پانی کو سونگھ سکتے ہیں۔
image
 
ہاتھی کے دانت
ہاتھی کے دانت بھی انتہائی کام کے شمار کیے جاتے ہیں۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق، دانتوں کو ”دفاع، جرم کرنے، کھودنے، چیزوں کو اٹھانے، کھانا اکٹھا کرنے اور درختوں کی چھال کو کھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خشک سالی کے وقت، ہاتھی اپنے دانتوں سے پانی کھود سکتے ہیں۔
image
 
ہاتھی کے دانٹ ٹوٹنا معمولی بات نہیں
جب انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر نے چین میں ایک سروے کیا تو انہوں نے پایا کہ 70 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھی کا دانت کھونا ایک قدرتی واقعہ ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی بچے کے دانت سے محروم ہونا۔ تاہم، یہ سچ نہیں ہے؛ دانت "جانوروں کی کھوپڑیوں سے منسلک ہوتے ہیں اور ان سے اعصابی نظام بھی وابستہ ہوتا ہے" اور ٹوٹنے یا ہٹانے کے بعد یہ دوبارہ نہیں بڑھ سکتے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: