فکر مت کریں یہ چپل نہیں بلکہ٬ چند ایسی حیران کن تصاویر جنہیں دیکھ کر آپ کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں رہیں گے

جب آپ کھانا کھانے کے غرض سے کسی ریسٹورنٹ جاتے ہیں تو ڈش کے ذائقے کے علاوہ آپ کو جو چیز سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے وہ ہے کھانا پیش کیے جانے کا انداز- لیکن سوچیں کھانا جس پلیٹ یا ڈش میں رکھ کر دیا جائے وہ کسی بھی زاویے سے پلیٹ نہ لگے بلکہ کچھ عجیب اور کراہیت آمیز معلوم ہو تو یقیناً آپ کا خود پر قابو رکھنا بھی مشکل ہوجائے گا- ایسے ہی کچھ تجربات کا سامنا کرنا پڑا چند افراد کو لیکن انہوں نے اس موقع کو ہمیشہ کے لیے اپنے کیمرے میں قید کر لیا- یہ تصاویر دیکھ کر آپ بھی صرف چپ رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتے-
 
image
کیا آپ سلاد بیلچے میں رکھ کر کھانا پسند کریں گے؟
 
image
ایسا لگتا ہے کہ جیسے ڈش گائے کے گوشت پر مشتمل تھی لیکن بس گائے کی زبان باہر رہ گئی ہے-
 
image
افغانی بولانی روٹی پر موجود ہاف فرائیں انڈہ جو چٹنیوں کے ساتھ پیش کیا گیا- الگ سے پلیٹ کی ضرورت ہی نہیں-
 
image
ایک ہموار پتھر پر چاکلیٹ کے ساتھ وافلز۔ اندازہ لگائیں کیا کیا ہوتا ہے دنیا میں-
 
image
میکلین ریسٹورینٹ میں پیش کی جانے والے سوئیٹ ڈش ایسی سرونگ ڈش میں رکھ کر پیش کی جاتی ہے جو بظاہر چپل لگتی ہے-
 
image
مکھن رکھنے کے لیے پلیٹ کی جگہ پتھر کا استعمال٬ ممکن ہے کہ شاید اس طرح پگھلنے سے بچ جائے-
 
image
ایک کپ چائے تو آپ نے ضرور سنی ہوگی لیکن آج ایک کپ انڈے بھی دیکھ لیجیے-
 
image
پیشِ خدمت ہیں چار چپس کے دانے وہ بھی ایک چٹان پر جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: