|
|
جمائما کا ذکر ہو اور پاکستان کی بات نہ آئے ایسا تو
ممکن ہی نہیں٬ جمائما پاکستان سے تو چلی گئیں لیکن آج تک اس ملک کو فراموش
نہیں کر پائیں- اور کرتیں بھی کیسے انہیں یہاں سے محبت ہی اتنی ملی ہے جس
کا اظہار خود جمائما بھی آئے دن اپنی باتوں میں کرتی رہتی ہیں جیسا کہ
انہوں نے گزشتہ روز بھی کیا- |
|
جمائما کے پاکستان سے محبت کے اظہار کے نئے
طریقے نے نہ صرف پاکستانیوں کے دل میں میں جمائما کی محبت اور عزت کو اور
بھی بڑھا دیا ہے بلکہ اس منفرد اظہار سے جمائما کا پاکستان سے رشتہ وقت کے
ساتھ ساتھ اور بھی مضبوط ہوتا محسوس ہوتا ہے- |
|
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جو کہ معروف برطانوی
اسکرین رائٹر بھی ہیں نے حال ہی میں اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کے
پریمیئر میں شرکت کی لیکن وہ اس کامیابی کے موقع پر بھی پاکستان سے محبت اظہار کرنا
نہ بھولیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار انہوں نے یہ اظہار انتہائی منفرد طریقے سے
کیا- |
|
جمائما کی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کا رنگا رنگ پریمیئر
لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سنیما میں ہوا جبکہ پریمیئر کے موقع پر فلم کی
پوری کاسٹ موجود تھی اور انہوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی، لیکن پنک کارپٹ پر
سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی رہیں فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما گولڈ
اسمتھ جو اپنے بچوں سلیمان، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔ |
|
جمائما نے پریمیئر میں شرکت کے دوران خاص طور پر پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کے
لیے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور بات صرف سبز لباس تک ہی نہیں رہی بلکہ انہوں
نے اس سے بڑھ کر اپنے ناخنوں پر نیل آرٹ کے ذریعے پاکستانی پرچم بھی بنوایا۔ |
|
|
|
فلم کے پریمیر کی تقریب کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے جمائما میڈیا سے گفتگو کے دوران کیمرے
کے سامنے خوشی سے پاکستانی پرچم والا اپنا نیل آرٹ دِکھا رہی ہیں جو ان کی
پاکستان سے محبت اور عقیدت کا واضح اور جیتا جاگتا ثبوت ہے- |
|
جمائما کو اکثر پاکستانی حالات پر افسردہ یا پھر خوشی کے
موقع پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے- |
|
آپ کو ایک اور دلچسپ بات بھی بتالے چلیں کہ فلم
’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ؟‘ جمائما نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے
ساتھ شادی کے بعد پاکستان میں گزرے وقت سے متاثر ہو کر لکھی ہے۔ |
|
جمائما پاکستان کو کتنا یاد کرتی ہیں اس بات کا
اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے گزرے لمحات کو
پوری ایک فلم تک کی شکل دے ڈالی- |
|
|
|
اس فلم کی نمائش آسٹریلیا میں ہو چکی ہے جبکہ
24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا جبکہ اس فلم کو
ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے۔ |