ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ چند غذائیں جنہیں ایکسپائری ڈیٹ گزرنے کے بعد بھی کھایا جاسکتا ہے

image
 
میعاد ختم ہونے کی تاریخ یا عام لفظوں میں ایکسپائری ڈیٹ یہ جاننے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آیا کوئی چیز اب استعمال کے لیے محفوظ ہے یا نہیں، کچھ اشیاء کے لیے ایکسپائری ڈیٹ کا اصول واقعی بہت سخت ہوتا ہے کہ ان اشیاﺀ کو ایکسپائری ڈیٹ گزرنے کے بعد ہرگز استعمال نہ کیا جائے جیسے کہ دوائیں۔ لیکن چند مخصوص غذاؤں کے بارے میں یہ ایکسپائری ڈیٹ کسی حد تک لچکدار ثابت ہوتی ہے لیکن اس کی بنیادی شرط یہ ہے ان غذاؤں کو مناسب طریقے سے محفوظ کیا گیا ہو- بہت سی خوراکیں ایسی ہیں جنہیں محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد بھی ان کی میعاد ختم ہونے کے باوجود کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کی آنکھیں اور ناک اب بھی یہ چیک کرسکتی ہیں کہ آیا کوئی پروڈکٹ اب بھی کھانے کے لیے اچھی ہے یا نہیں۔ مندرجہ ذیل میں چند ایسی ہی اشیاﺀ موجود ہیں جن کی فہرست بین الاقوامی ویب سال ایم ایس این نے جاری کی ہے-
 
ڈبے میں بند اشیا
زیادہ تر ڈبے میں بند اشیا کی میعاد ختم ہونے کی مخصوص تاریخ ہوتی ہے جو انہیں محفوظ کیے جانے کے تقریباً تین سال بعد کی ہوتی ہے، لیکن جب تک کہ کین پر کوئی ڈینٹ یا زنگ نہ ہو، اور انہیں ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کیا گیا ہو، وہ کھانے کے لیے محفوظ رہتی ہیں۔
image
 
انڈے
انڈے ایسی چیز ہیں جو ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے یہ زیادہ دیر کم ہی بچ پاتے ہیں- لیکن اگر آپ کسی انڈے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کھانے کے قابل ہے بھی یا نہیں تو اسے ایک گلاس میں پانی میں ڈال دیجیے- اگر انڈہ اس پانی میں ڈوب جاتا ہے تو استعمال کرلیں اور اگر اوپر تیرنا شروع کر دے تو پھینک دیں-
image
 
پاستا
یوں تو خشک پاستا کی زندگی ڈبوں پر صرف ایک یا دو سال کی درج ہوتی ہے لیکن چونکہ اس میں پانی نہیں ہوتا تو یہ اس سے زیادہ بھی چل سکتا ہے- اس کی زندگی کو طویل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاستا کو کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے-
image
 
مکھن
دکاندار کے لیے بہتر تو یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے مکھن فروخت کرے تاکہ اس کے خراب ہونے سے پہلے ہی یہ ختم ہوجائیں- لیکن فریج یا فریزر میں رکھا ہوا مکھن اس کی ایکسپائری کے بعد بھی اس وقت تک قابلِ استعمال ہوتا ہے جب تک کہ اس میں سے بدبو نہ آنا شروع ہوجائے-
image
 
چپس
چپس تھوڑی سی باسی ہو سکتی ہیں اگر آپ ان کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ گزر گئی ہے تو، لیکن وہ اب بھی کھانے کے لیے بالکل محفوظ ہیں۔ اگر چپس کے بیگ کو مضبوطی سے بند کیا جاتا ہے تو یا پھر وہ مکمل طور پر سیل ہے تو مزید چند ہفتوں کے لیے اس میں موجود چپس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
image
 
چاکلیٹ
آپ نے اپنی چاکلیٹ پر ایک سفید نشان ضرور دیکھا ہوگا، لیکن پریشان نہ ہوں، یہ کوئی خرابی نہیں ہے سے چاکلیٹ بلوم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب تک آپ چاکلیٹ کو ٹھنڈی جگہ پر رکھتے ہیں، اس سے لطف اندوز ہونا آپ کے لیے بالکل محفوظ ہوتا ہے۔
image
 
جام
جام میں بہت زیادہ چینی ہوتی ہے جو اسے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اس کی ایکسپائری ڈیٹ کے بعد بھی اسے کھانے کے لیے محفوظ رکھتی ہے۔ جب تک کہ آپ اسے غلط یا کسی اور چیز میں استعمال کیے گئے چمچ سے آلودہ نہیں کرتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: