ایک نقلی چیز نے پورے ڈیڑھ لاکھ کم کردیے٬ اپنی گاڑی کی 5 چیزیں کبھی تبدیل نہ کروائیں ورنہ قیمت کم ہوسکتی ہے

image
 
بعض افراد اپنی گاڑی کی بہت زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں اور گاڑی کی خرابی سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کا فائدہ انہیں نہ صرف گاڑی کے استعمال کے دوران ہوتا ہے بلکہ گاڑی فروخت کرتے وقت انہیں اس کی اچھی قیمت بھی حاصل ہوجاتی ہے- لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا ماننا ہوتا ہے کہ چلتی کا نام گاڑی ہے یعنی وہ صرف گاڑی کو اس حالت میں رکھتے ہیں کہ وہ بس چلتے رہے باقی اسے کے ساز و سامان کی فکر نہیں کرتے البتہ جب کوئی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے تو بغیر سوچے سمجھے اس کی مرمت یا اسے تبدیل کروا دیتے ہیں- لیکن ایسے افراد کو سب سے بڑا نقصان اس وقت ہوتا ہے جب وہ گاڑی فروخت کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- اول تو ایسی گاڑی کوئی خریدار خریدنے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتا ہے جس کے کئی پارٹس اصلی کے بجائے تبدیل کیے جاچکے ہوں یا پھر اگر کوئی خریدنے پر آمادہ ہوتا بھی ہے تو وہ ان تبدیل شدہ پارٹس کی وجہ سے گاڑی کی قیمت گرا دیتا ہے- ہم آپ کو آج بتائیں گے کہ کونسی 5 چیزیں ایسی ہیں جن کی تبدیلی سے اجتناب کرنا چاہیے ورنہ گاڑی کی ری سیل ویلیو کم ہوسکتی ہے-
 
Repainting Car
چاہے آپ پرانا پینٹ یا رنگ ہی دوبارہ کروائیں یا نیا رنگ کا کوٹ کروائیں، دونوں صورت میں اس عمل سے گاڑی کی ری سیل ویلیو گر جائے گی۔ ہو سکتا ہے کہ دوبارہ پینٹ کے پیچھے آپ کا کوئی غلط ارادہ نہ ہو اور صرف اس لیے کروایا گیا ہو کہ گاڑی کی حالت درست ہوجائے گی- لیکن خریدار کو اکثر اس بات کا شک گزرتا ہے کہ شاید کسی ڈینٹ اور نشانات کو چھپانے کے لیے دوبارہ پینٹ کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑی کی ری سیل ویلیو گر جاتی ہے۔
image
 
Headlights
ایک زور دار ٹکر ہی گاڑی کی ہیڈلائٹس توڑنے کے لیے کافی ہوتی ہے- اور اگر آپ بار بار ہیڈ لائٹس تبدیل کرتے ہیں تو اس سے آپ کی گاڑی کی قیمت کم ہوسکتی ہے- خریدار سوچ سکتا ہے کہ آپ کی گاڑی کئی بار حادثے کا شکار ہوئی ہے اس لیے اس کی ہیڈ لائٹس تک تبدیل ہوچکی ہیں- اس لیے گاڑی فروخت کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیچتے گاڑی کی اصل ہیڈلائٹس ہی موجود ہوں-
image
 
Transmission Alteration
عام طور پر پرانی گاڑی میں لوگ خود سے ہی ٹرانسمیشین سسٹم تبدیل کروا کر اسے مینول سے آٹو میٹک میں تبدیل کر دیتے ہیں- لیکن اس طرح نہ صرف پیٹرول کا خرچ بری طرح متاثر ہوتا ہے بلکہ گاڑی کی قیمت بھی گر جاتی ہے- اس لیے اس جدید تبدیلی کا آپ کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے-
image
 
Mismatched Tyres
اگر کوئی خریدار گاڑی میں تین ایک جیسے لیکن ایک الگ ٹائر دیکھتا ہے تو ممکن ہے کہ وہ آپ کی گاڑی کی قیمت کم لگائے- ایسے پہیے یہ تاثر دیتے ہیں کہ انہیں آخری وقت میں تبدیل کیا گیا ہے اور گاڑی کو سنبھال کر نہیں رکھا گیا- جس سے گاڑی کے باقی حصوں پر بھی شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں- لہٰذا، اپنی کار فروخت کرنے یا اسے دکھانے سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام ٹائر ایک ہی برانڈ اور ایک ہی قسم کے ہیں۔
image
 
Windshield
ونڈ شیلڈ یا ونڈ اسکرین ایسی چیز ہے جو کافی مضبوط ہوتی ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کی ونڈ شیلڈ کو توڑ دیتی ہے اور اسے تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے، تو یہ گاڑی کی ری سیل ویلیو کو بھی گرا سکتی ہے۔ خریدار چاہتے ہیں کہ ان کی گاڑی کی ہر چیز اصلی ہو اس لیے اس طرح کی کوئی بھی تبدیلی قیمت میں کمی کا سبب بنے گی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: