|
|
انسان کے جسم میں موجود صحت کا انحصار اس کے اندر موجود
خون پر ہوتا ہے۔ اگر اس خون میں کسی قسم کی خرابی ہوگی تو اس کے نتیجے میں
صحت کا خراب ہونا ایک قدرتی امر ہوگا لہٰذا اس فاسد خون کو جسم سے نکالنے
کا عمل حجامہ کہلاتا ہے- |
|
حجامہ کے
فوائد |
حجامہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی
کھینچنے کے ہیں۔ صدیوں سے رائج اس طریقہ علاج میں جسم کے تقریباً 143
مقامات ایسے ہیں جہاں سے فاسد خون نکالا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں سر
درد، پھوڑے پھنسی اور الرجی کے ساتھ ساتھ دل کے امراض تک میں افاقہ ہو سکتا
ہے- |
|
حجامہ میں ایک خاص قسم کے کپ کی مدد سے منتخب جگہ پر خون کو جمع کیا جاتا ہے اور اس
کے بعد کٹ لگا کر وہاں سے جمع شدہ فاسد خون کو نکال دیا جاتا ہے تاکہ اس کی جگہ صحت
مند خون بن سکے
مگر کیا کبھی کسی نے یہ سوچا کہ جو فاسد خون مریض کے جسم سے نکالا جاتا ہے اس کا
کیا مصرف ہو سکتا ہے؟ |
|
|
|
حجامہ کرنے والے اس خون
کا کیا کرتے ہیں؟ |
عام طور پر حجامہ کرنے والے مریض سے یہ پوچھتے ہیں کہ
نکالے جانے والے خون کو اگر وہ اپنے ساتھ لے جانا چاہیں تو لے جا سکتے ہیں-
اس موقع پر حجامہ کرنے والوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ وہ ان چند وجوہات کے
سبب مریضوں کو ان کا خون ان کے حوالے کر دینے پر زور دیتے ہیں- |
|
1: خون انسان کے جسم کا حصہ ہوتا ہے اور اس کو گٹر وغیرہ
میں بہانے سے بڑے بوڑھے منع کرتے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ انسان
کو چاہیے کہ وہ ایسے اپنے کسی حصے کو گٹر میں بہانے کے بجائے زمین میں دفنا
دیں تو بہتر ہے اسی وجہ سے حجامہ کرنے والے خون مریض کو دیتے ہیں کہ وہ اس
کو اپنی مرضی سے تلف کر دے - |
|
2: انسانی خون پر جادو کرنے کے بھی شواہد ملتے
ہیں اس وجہ سے حجامہ کرنے والے ایسے کسی مسئلے میں پھنسنے سے قبل ہی مریض
کو اس کا نکالا گیا خون دے دیتے ہیں- |
|
3: متاثرہ مریض کا خون ہی بہت ساری بیماریوں کو
پھیلانے کا بھی سبب ہوتا ہے مثال کے طور پر ایڈز اور دوسری کئی بیماریوں کا
پھیلاؤ خون ہی سے ہوتا ہے تو اس وجہ سے اس خون کو دوسرے کسی فرد سے بچانا
ضروری ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ نکالے گئے خون کو درست انداز میں تلف کرنا
ضروری ہوتا ہے- |
|
|
|
امید ہے کہ ان معلومات کی روشنی میں اگر آپ
حجامہ کروانے کا ارادہ رکھتے ہوں تو خون کے حوالے سے احتیاط کریں گے اور اس
بات کے اقدامات یقینی بنائیں گے کہ نکالا گیا خون محفوظ طریقے سے ٹھکانے
لگایا جائے اور کسی دوسرے انسان یا آپ کے لیے کسی پریشانی کا سبب نہ بن
جائے - |