دو صلاحیتیں دنیا میں انسان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں٬ آپ کے جسم کے بارے میں 5 حیرت انگیز چیزیں جو آپ شاید نہیں جانتے

image
 
دنیا میں بہت سی چیزیں اتنی پیچیدہ اور مشکل سسٹم کے ساتھ ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنے کے لیے ان کا مطالعہ جاری رکھنا پڑتا کہ وہ کیسے کام کرتی ہیں۔ ہمارا جسم بھی ان چیزوں میں سے ایک ہے۔ سائنس نے انسانی بارے میں نئی ​​چیزیں سیکھنے میں کئی دہائیاں گزاری ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم اب بھی سب کچھ نہیں جانتے ہیں۔ یہاں کچھ ایسی ہی دلچسپ چیزیں شئیر کی جارہی ہیں جو آپ شاید انسانی جسم کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔
 
پانی کی کمی
جسم میں پانی کمی کو صرف ایک چٹکی کی مدد سے بھی جانا جاسکتا ہے- جسم میں پانی کی کمی دست اور قے کی وجہ سے واقع ہوتی ہے- اس کمی کو جانچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دو انگلیوں کی مدد سے جس کی کھال کو تھوڑی دیر تر اوپر کھینچی اور پھر واپس چھوڑ دیں- اگر کھال فوراً واپس اپنی اصلی حالت میں آجاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کی کمی نہیں ہے بصورت دیگر کھال کو واپس اپنی اصلی حالت میں آنے میں کافی وقت لگے گا-
image
 
خلیوں کی پیداوار
ہمارا جسم مسلسل نئے خلیے پیدا کر رہا ہوتا ہے- اسرائیل کے ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے رون سینڈر اور رون میلو کے مطابق، ہمار جسم روزانہ 330 بلین سیلز کو تبدیل کرتا ہے۔اس شرح سے، آپ کا جسم ہر سیکنڈ میں 3.8 ملین سے زیادہ نئے خلیات بنا رہا ہے۔ جب تک آپ اس پیراگراف کو مکمل پڑھیں گے، آپ کے جسم میں تقریباً 75 ملین نئے سیل بن چکے ہوں گے۔ ان میں سے زیادہ تر خون کے سیل ہوتے ہیں، جو آنتوں کے سیلز کے ذریعے چلتے ہیں۔
image
 
لمبے فاصلے کی دوڑ
ہم انسان، سب سے تیز رفتار نہیں ہیں، اور نہ ہی ہمارے پاس تمام جانوروں کی طرح بہترین نظر ہے، لیکن 2 چیزیں ہیں جو ہم زمین پر موجود کسی بھی مخلوق سے زیادہ بہتر کرسکتے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم انسان سب سے ذہین ہیں اور ذہانت میں کوئی بھی انسان کے مقابلے پر نہیں ہے لیکن دوسری اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ہم ہر جانور کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ پسینہ خارج ہونے کی بدولت ہمارے جسم میں ٹھنڈا ہونے کا بہترین نظام موجود ہے جبکہ سیدھے انداز میں دوڑنے کی خاصیت بھی ہمیں کافی فائدہ دیتی ہے- قدیم دور کے لوگ اس وقت تک جانور کے پیچھے دوڑ سکتے تھے جب تک کہ وہ تھک کر گر نہیں جاتا- اور یہ دوڑ عین دن کے وقت لگائی جاتی جب موسم گرم ہوتا تھا-
image
 
انسانی جسم میں پانی
پانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ کچھ جانوروں کا جسم 90% تک پر مشتمل ہوتا ہے، لیکن ہمارے جسم میں اس سے کم ہوتا ہے۔ ایک مکمل بالغ عورت میں تقریباً 55 فیصد پانی ہوتا ہے، جبکہ ایک بالغ مرد میں 60 فیصد تک ہوتا ہے۔ جسم میں زیادہ تر پانی پھیپھڑوں، پٹھوں اور گردوں میں پایا جا سکتا ہے۔
image
 
دیکھنے کی طاقت
انسانی آنکھ ایک پیچیدہ عضو ہے جو دنیا کو دیکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ لیکن یہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ طاقتور ہو سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے ایک جوڑے نے یہ جاننے کے لیے ایک تجربہ کیا کہ ہم موم بتی کی روشنی کو کہاں تک دیکھ سکتے ہیں۔ نتائج میں پتہ چلتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ 1.6 میل (2.6 کلومیٹر) کے فاصلے سے دیکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ موم بتی کی روشنی بہت چھوٹی ہے لیکن یہ تجربہ انتہائی متاثر کن ثابت ہوا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: