درد کہیں بھی ہو مرچ لگائیں، درد کم کرنے والی کچھ ایسی اشیا جن کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
عام طور پر انسان کے جسم میں ہونے والی تکالیف میں سب سے زيادہ اذیت ناک پٹھوں کا کھنچاؤ اور اس کے سبب ہونے والا درد ہوتا ہے۔ درد ایسی موذی چیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو انسان سو سکتا ہے اور نہ ہی درد کی حالت میں انسان کچھ کھا پی سکتا ہے- عام طور پر پٹھوں میں ہونے والا یہ درد کسی چوٹ کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور بعض اوقات یہ درد پٹھوں میں ہونے والی اکڑاہٹ یا ٹھنڈا گرم ہو جانے کے سبب بھی ہوتا ہے- ویسے تو عام طور پر درد کے علاج کے لیے درد کش ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے مگر ان ادویات کے ضمنی اثرات کے سبب آج کل ہر کوئی یہی مشورہ دیتا نظر آتا ہے کہ ان ادویات کا کم سے کم استعمال کیا جائے اور درد کو کچھ اور طریقوں سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے-
 
حیران کن اشیا کی مدد سے درد کم کرنے کے طریقے
پٹھوں میں ہونے والے درد کو بغیر درد کش ادویات کے کم کرنے کے کچھ طریقے ہم آپ کو بتائيں گے امید ہے کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے-
 
1: ایپسم نمک کے ذریعے
ایپسم نمک کا سب سے بنیادی جز میگنییشم ہوتا ہے جو کہ جلد میں نہ صرف فوری طور پر جذب ہونے کی صلاحیت کا حامل ہوتا ہے۔ بلکہ جذب ہونے کے ساتھ ساتھ پٹھوں میں ہونے والے درد کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے- یہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کر کے پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اور درد کا خاتمہ کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کی پیالی ایپسم نمک کو نیم گرم پانی کے ایک ٹب میں حل کر لیں اور متاثرہ درد والی جگہ کو اس نیم گرم پانی میں 15 منٹ تک ٹکور دیں کچھ ہی دیر میں درد کو آرام مل جاںے گا-
image
 
2: چیری کا جوس
چیری کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال پٹھوں میں ہونے والے درد میں افاقہ پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے- اس وجہ سے درد کی صورت میں کسی بھی پھل کے رس میں کچھ مقدار چیری کے جوس کی شامل کر دیں اور اس کے بعد اس کو پی لیں کچھ ہی دیر میں درد میں آرام آجائے گا-
image
 
3: کیفین
کیفین جو کہ چائے یا کافی کا ایک اہم جز ہوتا ہے اس کے اندر یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ دماغ اور اسپائنل کورڈ کے ان اعصاب کو پرسکون کر دیتے ہیں جو کہ درد کی شدت کو محسوس کرتے ہیں- اس وجہ سے شدید درد کی صورت میں ان کا استعمال تکلیف میں کمی کا سبب بن سکتا ہے اور اعصاب کو پرسکون کر دیتا ہے-
image
 
4: مچھلی
مچھلی کے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی پٹھوں کی اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے اس وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد اور اینٹھن کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر حضرات اومگا 3 فیٹی ایسڈ کے کیپسول تجویز کرتے ہیں تاہم یہ فائدہ تھوڑی مقدار میں مچھلی کھا کر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے-
image
 
5: مرچ
مرچ کے اندر ایک کیمیکل capsaicin ہوتا ہے جو کہ درد کو روکنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے درد کش کریموں کے اندر capsaicin کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد پر بیرونی استعمال کی صورت میں اس جگہ کو گرم کر دیتا ہے جس سے دماغ کو سگنل ملتے ہیں اور وہ ایسے کیمیکل کا اخراج کرتا ہے جو کہ درد کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں- اس وجہ سے درد والی جگہ پر شملہ مرچ کی مالش کرنے سے بھی درد میں افاقہ ہو سکتا ہے-
image
 
یہ تمام اشیا اور ان کا استعمال اگرچہ آپ کے لیۓ نیا ہو گا مگر میڈيکل سائنس ان کا استعمال صدیوں سے ادویات میں کر رہی ہے اور درد کو کم کرنے میں استعمال کر رہی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: