|
|
آنکھ انسان کے لیے قدرت کا دیا ہوا ایک بہترین تحفہ ہے
جس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہو تا ہے آنکھ کی قدر ان افراد سے زيادہ کوئی
نہیں جانتا جو کہ بینائی کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور جن کے لیے دنیا ایک
تاریکی کے سوا کچھ نہیں ہوتی ہے۔ آنکھ جتنا اہم حصہ ہے اتنا ہی نازک بھی
ہوتا ہے عام طور پر زیادہ دیر تک اسکرین کی طرف دیکھنے یا آلودگی کے سبب
آنکھ میں بے چینی اور خارش ہو سکتی ہے جس پر اکثر افراد آنکھ کو رگڑنا شروع
کر دیتے ہیں- مگر آنکھ کو اپنے ہاتھوں سے رگڑنا ماہرین کے مطابق ایک خطرناک
عمل ثابت ہو سکتا ہے- |
|
آنکھ کے
رگڑنے کے اثرات |
آج ہم آپ کو آنکھ کو رگڑنے اور اس کے سبب
پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے جس کے بعد امید ہے کہ
آئيںدہ آپ اپنے ہاتھوں سے آنکھوں کو رگڑنے کی کوشش نہیں کریں گے- |
|
آنکھ کے پردے پر رگڑ |
آنکھ کا پردہ جس کو کارنیا بھی کہا جاتا ہے ایک شفاف جھلی ہوتی ہے جو بہت نازک بھی
ہوتی ہے آنکھ کو ہاتھوں سے رگڑنے کی صورت میں کارنیا کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے-
جس کے براہ راست اثرات بینائی پر پڑ سکتے ہیں اور ایک دفعہ ہو جانے والی اس خرابی
کو دور کرنا ایک بہت ہی مشکل عمل ہوتا ہے- |
|
|
|
کیراٹو کونس |
آنکھ کو بار بار رگڑنے سے ماہرین کے مطابق ایک بیماری
کیراٹو کونس بھی ہو سکتی ہے اس بیماری میں بار بار رگڑ کھانے کے سبب آنکھ
کا پردہ یا کارنیا پتلا ہو جاتا ہے اور اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے- جس کی
وجہ سے آنکھ سے دھندلا نظر آنا شروع ہو جاتا ہے اور بینائی متاثر ہو جاتی
ہے- |
|
آنکھ کا انفیکشن |
انسان کے ہاتھ میں مختلف قسم کے بیکٹیریا اور
جراثیم ہوتے ہیں جب انسان اپنے ہاتھ سے اپنی آنکھ کو رگڑتا ہے تو اس سے اس
کی آنکھ میں یہ جراثیم داخل ہو جاتے ہیں اور انفیکشن کا سبب بن جاتے ہیں جو
کہ خطرناک بھی ہو سکتے ہیں- |
|
آنکھوں کے گرد
سیاہ حلقے |
جو افراد اپنی آنکھوں کو بار بار رگڑنے کی عادت
میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو عارضی طور پر تو آنکھ کی تکلیف سے آرام مل سکتا
ہے- مگر اس سے آنکھ کے گرد پگمنٹ کے بننے کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس سے
آنکھوں کے گڑد سیاہ حلقے بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے جو کہ دیکھنے میں بہت
برا لگتا ہے- |
|
آنکھ پر دباؤ
میں اضافہ |
اٹلانٹک آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق جب آپ اپنے
ہاتھوں سے آنکھوں کو رگڑتے ہیں تو اس سے آنکھ میں موجود سیال مادوں پر دباؤ
میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ دباؤ آنکھ کے افعال کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے
جو کہ آگے جا کر بینائی کے مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے- |
|
آنکھوں کی سرخی
|
ماہر جلد کے مطابق آنکھوں کے اندر چھوٹی چھوٹی
خون کی نالیاں ہوتی ہیں جو اس رگڑ کے سبب پھٹ جاتی ہیں اور آنکھوں میں سرخی
کا سبب بنتی ہیں- بار بار پھٹنے کے سبب ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب کہ یہ
نالیاں دوبارہ سے مرمت ہونے کی صلاحیت کھو بیٹھتی ہیں اور آنکھ میں مستقل
سرخی کا سبب بن سکتی ہیں- |
|
|
|
آنکھ کو رگڑنے
کے بجائے یہ کریں |
اگر آپ کی آنکھوں میں بے چینی ہو رہی ہو تو اس
کو رگڑنے کے بجائے کچھ اقدامات کے ذریعے اس بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکتا
ہے جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں- |
|
کچھ دیر کے لیے آنکھوں کو بند کر کے ان کو آرام
دیں |
اسکرین کو دیکھنے سے پرہیز کریں |
سادہ پانی سے آنکھوں میں چھپاکے ماریں |
عرق گلاب کا استعمال کریں |
آنکھوں کو بند کر کے اس پر کھیرے کے قتلے رکھ
دیں |
|
یہ تمام عمل ایسے ہیں جن کو کرنے سے نہ صرف
آنکھ کی بے چینی کو ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ آنکھوں کو رگڑنے کی خواہش کو
بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے- |
|