یہاں سال میں 75 بار آسمانی بجلی گرتی ہے٬ آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی مشہور عمارات کی دل دہلا دینے والی تصاویر

image
 
خوبصورت تصویریں کھینچنا کسے پسند نہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کچھ تصویروں کی شہرت کی وجہ خوبصورتی نہیں بلکہ کچھ اور بھی ہوسکتی ہے؟ اگر آپ بھی آج کے آرٹیکل میں موجود ان تصویروں کو دیکھیں گے تو یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ ایسے مواقع پر کیمرہ میں کیسے تیار رہتا ہے۔ درحقیقت کچھ صرف خوش قسمتی کی وجہ سے ہیں اور کچھ اپنے شوق کی وجہ سے، ایسی ناقابل یقین تصاویر کو کھینچنے کے قابل ہوئے. ان خاص لمحات کی تصاویر دیکھیں جب آسمانی بجلی دنیا کے کچھ مشہور ترین عمارت سے ٹکرائی۔
 
Taj Mahal
بھارت کے شہر آگرہ میں موجود دنیا کا مشہور یادگار تاج محل بھی آسمانی بجلی سے متاثر ہوچکی ہے- اگر رپورٹس کی بات کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ آسمانی بجلی نے مرکزی مقبرے کی سنگ مرمر کی ریلنگ اور سرخ ریتیلے پتھروں کی ریلنگ کو نقصان پہنچایا ہے۔
image
 
Christ the Redeemer
جی ہاں، برازیل میں موجود یہ مشہور ڈھانچہ بھی حال ہی میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا تھا، اور یہ خوش قسمتی سے اس کارنامے کو کیمرے میں قید کر لیا گیا تھا۔ اگر وائرل تصاویر کو دیکھا جائے تو یہ مجسمہ ایک دوسری دنیا کا اسٹرکچر معلوما ہوتا ہے۔ اس تصویر کو فوٹوگرافر فرنینڈو براگا نے کھینچا ہے، اور انہوں نے اپنی اس تصویر سے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا۔
image
 
Empire State Building
نیویارک کی اس مشہور عمارت کی بلندی 1454 فٹ ہے اور یہ نیویارک کے شہر مین ہٹن کی سب سے بلند عمارت بھی ہے- ہر سال کم سے کم 25 بار اس عمارت سے آسمانی بجلی ضرور ٹکراتی ہے- لیکن اس عمارت کے ساتھ جدید نظام بھی موجود ہے- اس عمارت کے ساتھ منسلک جدید آلات آسمانی بجلی کو تار کے ذریعے زمین میں بھیج دیتے ہیں جہاں سے اسے محفوظ طریقے سے خارج کیا جاتا ہے۔
image
 
CN Tower
ٹورنٹو کے اس مشہور تاریخی مقام پر 3000 بار آسمانی بجلی گر چکی ہے۔ عام طور پر، اس پر ایک سال میں تقریباً 75 بار آسمانی بجلی گرتی ہے! تقریباً 40 سال قبل مکمل ہونے والے اس ڈھانچے میں خوش قسمتی سے بجلی سے بچاؤ کا نظام موجود ہے۔ اس کے کنڈکٹرز، ایئر ٹرمینلز، اور گراؤنڈنگ الیکٹروڈ کو بھی وقتاً فوقتاً چیک کیا جاتا ہے۔
image
 
Tower Bridge
یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب لندن کے مشہور ٹاور برج پر آسمانی بجلی گری۔ فوٹوگرافر کے مطابق، یہ اس کی بڑی خوش قسمتی تھی کہ وہ اپنے کیمرے میں اس شاندار لمحے کو قید کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: