|
|
پاکستان میں ان دنوں ہر طرف سگریٹ کی قیمت میں ہونے والے
ہوشربا اضافے نے ہلچل مچا رکھی ہے جبکہ بعض حلقے اس پر احتجاج کرتے بھی
دکھائی دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ غریب اب دو کش سے بھی گیا- لیکن حقیقت
یہ ہے کہ سگریٹ کی قیمت چاہے کم ہو یا پھر زیادہ یہ دونوں صورتوں میں صحت
ایک جتنا ہی نقصان پہنچاتی ہے- اس کی وجہ سے صحت کو پہنچنے والے نقصان کا
ازالہ کسی صورت ممکن نہیں ہے- یقیناً سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنا آسان
نہیں ہے لیکن یہ ناممکن بھی نہیں ہے-سگریٹ نوشی چھوڑنے کے 5 آسان طریقے
ایسے بھی ہیں جو آپ کی صحت اور جیب دونوں کو تباہی سے بچاسکتے ہیں- |
|
آہستہ آہستہ
کم کریں |
اگر آپ ایک دن میں بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں
جیسے کہ 10 سے 15 یا پھر اس سے بھی زیادہ تو آپ کے لیے یکدم سگریٹ چھوڑنا
ممکن نہیں ہوگا- بہتر یہ ہے کہ آپ آہستہ آہستہ روزانہ سگریٹ پینے کی تعداد
کم کریں- چاہے آغاز میں پورے ہفتے میں 3 یا 4 سگریٹ کم ہوں پھر بھی اس کمی
کو جاری رکھیں- یہاں تک یہ خود ہی آخر میں کم ہوتے ہوتے نہ ہونے کے برابر
رہ جائے گی- |
|
|
|
متبادل |
اگر آپ عام طور پر کام پر بریک کے دوران صرف ایک سرگرمی
کے طور پر یا کام سے چھٹی کے بعد سکون کے لیے سگریٹ نوشی کرتے ہیں، تو بہتر
ہے کہ اس سگریٹ نوشی کو بھی ترک کر دیں اور اسے تھوڑی سی چہل قدمی یا ساتھی
کارکن کے ساتھ بات چیت سے بدل دیں۔ یہ آپ کو کام پر واپس جانے کے لیے ری
چارج کرنے کا ایک بہت زیادہ صحت بخش اور تازگی بخش طریقہ ہے۔ |
|
چیونگم |
تمباکو نوشی کو چھوڑنے کا سب سے پرانا حربہ ہے،
اور یہ بہت فائدہ مند بھی ہے۔ سگریٹ کے بجائے چیونگم چبانا شروع کردیں اس
سے آپ کو سگریٹ کی طلب نہیں ہوگی- |
|
سگریٹ اور
لائٹر پھینک دیں |
یقینا، یہ ناممکن ہے کہ آپ اپنی باقی زندگی میں
پھر کبھی سگریٹ نہ دیکھیں۔ تاہم، سگریٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد چند
مہینوں تک یہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے گھر میں موجود سگریٹ، لائٹر وغیرہ کو
پھینک دیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں کو بھی اپنے اردگرد
تمباکو نوشی نہ کرنے دیں اور ساتھ ہی انہیں اپنے ارادے سے بھی آگاہ کریں-
اس طرح آپ کے دوست احباب بھی آپ کو سپورٹ کریں گے- |
|
|
|
سپورٹ گروپس |
دوستوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ آپ ایسے گروپس
بھی جوائن کر سکتے ہیں جو جس کے ممبر خود سگریٹ چھوڑنے کے سفر پر ہوتے ہیں-
اس سے اپنے جذبات اور جسم پر قابو پانے میں آسانی ہوسکتی ہے کیونکہ آپ اس
طرح اپنے جیسے ہی دوسرے لوگوں سے گفتگو بھی کرتے ہیں جس سے آپ میں حوصلہ
پیدا ہوتا ہے- |