گنبد خضریٰ پر کوئی دفن نہیں ہے بلکہ۔۔ مسجد نبوی کے سبز گنبد کے کچھ ایسے راز جو آپ کو پتہ بھی نہیں ہوں گے

image
 
مسجد نبوی پر موجود سبز گنبد جس کو گنبد خضریٰ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس سبز گنبد سے دنیا میں رہنے والے ہر مسلمان سے ایک محبت اور عقیدت کا رشتہ ہوتا ہے- یہ گنبد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کی قبروں پر موجود ہے-
 
گنبد خضریٰ کیا ہمیشہ سے سبز تھا؟
مسجد نبوی پر موجود یہ گنبد 678 ھجری بمطابق 1279 عیسوی میں میں تعمیر کروایا گیا تھا ابتدا میں اس کا رنگ سفید اور نیلا تھا اور اس کو لکڑی کی مدد سے بنایا گیا تھا۔ مگر 1481 عیسوی میں یہاں لگنے والی ایک آگ کی وجہ سے یہ گنبد بری طرح متاثر ہوا جس کے بعد اس کو لکڑی کے بجائے اینٹوں سے بنایا گیا اور اس کے بعد مضبوطی کے لیے اس میں سیسہ کا استعمال کیا گیا-
 
جبکہ سنہ 1818 میں عثمانی سلطان محمود بن عبدالحمید نے اس کے سفید اور نیلے رنگ کو سبز رنگ میں تبدیل کر دیا اور اس کو گنبد بیضا سے گنبد خضریٰ یعنی سبز گنبد کے نام سے پکارا جانے لگا-
 
گنبد خضریٰ پر موجود کھڑکی کا راز
اگر گنبد خضریٰ کو دیکھا جائے تو اس میں ایک کھڑکی نظر آتی ہے اس کھڑکی کے حوالے سے ایک کہانی بھی گردش کرتی ہے جس کے مطابق ایک شیطان صفت آدمی نے ایک دفعہ اس گنبد کو توڑنے کی کوشش کی۔ مگر اس وقت آسمان سے آنے والی بجلی اس آدمی پر آکر گری اور وہ ہلاک ہو گیا-
 
image
 
لوگوں نے جب گنبد پر ایک آدمی کی لاش کو لٹکتے دیکھا تو انہوں نے اس کو اتارنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے اس وقت میں مدینے میں رہنے والے ایک نیک اور پرہیز گار انسان نے ایک خواب دیکھا جس میں اس سے کہا گیا کہ لاش جہاں ہے وہیں دفنا دو جس کے بعد اس آدمی کی لاش کو وہیں دفن کر دیا گیا اور اس جگہ پر ایک کھڑکی بنا دی گئی-
 
مگر اس کہانی یا داستان کا ثبوت کہیں نے نہیں ملتا ہے تاہم یہ کھڑکی جو گنبد پر نظر آتی ہے اس لیے اب بند کر دی گئی ہے کہ بارش کا پانی گنبد کے اندر داخل نہ ہو سکے-
 
گنبد خضریٰ کی دیکھ بھال کرنے والے خاص لوگ
گنبد خضریٰ کی صفائی اور دیکھ بھال ہر مسلمان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے مگر یہ سعادت ہر مسلمان کے نصیب میں نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ ذمہ داری عباسینہ سے تعلق رکھنے والے یونشع قبیلے کے لوگوں کو ملی ہوئی ہے-
 
روضہ رسول پر موجود گنبد اور اس کی سجاوٹ
گنبد خضریٰ بیک وقت سادگی اور احترام کا مجموعہ ہے سبز رنگ کو اسلام کا رنگ مانا جاتا ہے اس وجہ سے اس گنبد کی سجاوٹ سبز رنگ سے کی گئی- ماضی میں مسجد نبوی کو سونے چاندی کے نقش و نگار سے سجایا جاتا تھا مگر روضہ رسول کو ہمیشہ ہی سادہ رکھا گیا تھا-
 
image
 
مگر اس کے بعد اس پر سے نہ صرف تمام سجاوٹ کے سونے چاندی کی چیزوں کو اتار دیا گیا تھا بلکہ مسجد نبوی کو ایک سادہ اور پر تمکنت روپ دے دیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: