دنیا کی سستی ترین کار- ٹاٹا نینو قیمت صرف ایک لاکھ

انڈیا کی معروف کمپنی ٹاٹا موٹرز نے دنیا کی سب سے سستی ترین کار نینو
(Nano) کو ایک عوامی کار کے طور پر پیش کیا ہے- اس کار کی قیمت صرف ایک لاکھ انڈین روپے (155,000 پاکستانی روپے) ہیں-

کمپنی چئیرمین رتن ٹاٹا کا کہنا ہے کہ آٹو موبائل کی دنیا میں یہ ایک اہم پیش رفت مانی جائے گی- انہوں نے کہا کہ یہ ایک بالکل محفوظ٬ سستی اور ہر موسم میں استعمال کی جانے والی کار ہے- اب عام لوگ بھی موٹر سائیکل چھوڑ کر کار کو اپنی فیملی کی ضروریات کے لیے استعمال کر سکیں گے-

ابتدائی طور پر نینو کے ماڈل بغیر AC اور الیکٹرک ونڈو کے پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ انجن CC 624 استعمال کیا گیا ہے-

ادھر ماحولیات کی تنظیموں نے اس کار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ پہلے ہی انڈیا کی سڑکوں پر گاڑیوں کا بکثرت اضافہ ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اور نینو (Nano) کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہونگے-
YOU MAY ALSO LIKE: