|
پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے
پیشِ نظر دنیا کے بیشتر ممالک نے پیٹرول و گیس کے متبادل ذرائع پر تیزی سے کام
شروع کردیا ہے- ایتھانول (Ethanol) فیول یا بائیو تیل کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال
توانائی کے متبادل ذرائع کے بدلتے ہوئے رجحان کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے-
برازیل اس وقت ایتھانول فیول استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے- چونکہ اس
فیول کا حصول اور کیمیکل پروسس بہت آسان ہے مثلاً گنے اور گندم کی فصل سے با
آسانی تیار کیا جا سکتا ہے- لہٰذا اس بائیو تیل کا استعمال اب دنیا کے بیشتر
ممالک میں بھی فروغ پا رہا ہے- |
برازیل میں قائم ایتھانول کا پلانٹ |
برازیل اور امریکہ تقریبا ً 10 بلین
ڈالر مالیت کا بائیو تیل سالانہ کے حساب سے استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہمارا
پڑوسی ملک انڈیا بھی تقریبا ً 500 ملین ڈالر سالانہ کے حساب سے پانچویں نمبر پر
ہے-بائیو فیول (تیل) کا حصول جہاں بہت آسان ہے وہیں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے
دنیا کی انسانی آبادی مسائل کا شکار بھی ہو سکتی ہے مثلاً دنیا میں چینی اور
آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں (پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ان اشیاﺀ کی بڑھتی
ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں)٬ بائیو فیول کے بڑھتے ہوئے استعمال کے شاخسانہ ہیں-
علاوہ ازیں بائیو فیول کی کارکردگی پیٹرول کی نسبت
38% کم ہے- |