اگر آپ روزانہ 3 انڈے کھاتے ہیں تو آپ کے ساتھ یہ 5 کام ضرور ہوں گے٬ لوگوں کو چھوڑیں خود حقیقت جانیں

image
 
لوگ انڈوں کے بارے میں بہت منفی تاثر رکھتے ہیں۔ وہ اس میں موجود چکنائی، زردی میں کولیسٹرول کی مقدار، انڈے میں ہارمونز کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ انڈے آپ کے لیے اچھے ہیں۔ وہ آپ کے جسم کو صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہیں۔ آپ درحقیقت ایک دن میں اچھی خاصی تعداد میں انڈے کھا سکتے ہیں اور اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک بڑے سخت ابلے ہوئے انڈے میں وٹامن اے، فولیٹ، وٹامن بی5، وٹامن بی12، وٹامن بی2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی، ای، کے، بی6، زنک اور کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ انڈے پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ دن میں تین انڈے کھاتے ہیں تو یہ کچھ مثبت چیزیں ہیں جو آپ کے ساتھ ہوں گی۔
 
اچھا کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) بڑھ جائے گا
جب لوگ انڈوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ ان کو خراب کولیسٹرول سے جوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، آپ کے جسم کو کچھ ایسے کولیسٹرول کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انڈوں سے ملتا ہے۔ ان میں اچھا کولیسٹرول مناسب مقدار میں ہوتا ہے لہٰذا انڈے کو مستقل طور پر کھانے سے آپ کا ایچ ڈی ایل بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح آپ کے جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
image
 
دل کی بیماریوں کا خطرہ کم
جب انڈوں کی وجہ سے آپ کی جسم میں اچھا کولیسٹرول زیادہ ہوگا اور یقینی طور پر برا کولیسٹرول ختم ہوجائے گا تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے- تحقیق کے مطابق خراب کولیسٹرول کا تعلق عام طور پر خراب دل سے ہوتا ہے۔ یہ آپ کو دل کی بیماری کا شکار بناتا ہے۔ جب آپ انڈوں سے مدد حاصل کرتے ہیں تو دل کی بیماریوں کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے-
image
 
ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار
ماضی میں، انڈوں کو آپ کی ہڈیوں کی نشوونما کے لیے برا سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں ہونے والے مطالعات نے اس کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، آپ جو پروٹین لیتے ہیں اس کی مقدار اور آپ کے جسم کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہوتا ہے- جانوروں کا پروٹین درحقیقت کیلشیم کو برقرار رکھنے اور جذب کرنے میں آپ کی مدد کرے گا، اس لیے یہ آپ کی ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی میں بہتری کا باعث بنے گا۔
image
 
دماغی صحت کے لیے بھی بہترین
انڈوں میں موجود choline ہمارے دماغ کی نشو و نما کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے- چاہے کوئی بچہ ہو یا پھر کوئی بزرگ اسے انڈہ ضرور کھانا چاہیے- روزانہ کم سے کم ایک انڈہ کھانے سے آپ کی یادداشت تیز ہوگی- یہ انڈہ کسی بھی انداز میں کھایا جاسکتا ہے چاہے ابلا ہوا ہو یا پھر آملیٹ یا پھر فرائی- لہٰذا، ان لوگوں کو نظر انداز کریں جو آپ کو ہفتے میں دو بار صرف ایک انڈا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-
image
 
آنکھوں کو بھی صحت مند بنائے
انڈے lutein اور zeaxanthin سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں خاص طور پر عمر بڑھنے کے عمل کے دوران- اینٹی آکسیڈنٹس آنکھ کے ریٹینا میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ ایسے منفی عملوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آنکھوں کو متاثر کرتے ہیں۔ جب آپ باقاعدگی سے انڈے کھاتے ہیں تو آپ کے موتیا کا مرض ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: