ہر مہینے ہونے والا درد صرف ایک پین سے بھگائیں، ٹک ٹاکر نے صرف 3 منٹ کا ایسا نسخہ بتا دیا کہ تمام لڑکیاں استعمال کے لیے تیار

image
 
جس طرح جوڑوں کا درد جوڑے ہی جان سکتے ہیں اسی طرح ہر مہینے ماہواری کا ہونے والا درد اور اس کی شدت اور اس کی تکلیف کو صرف لڑکیاں ہی سمجھ سکتی ہیں- جو کہ ہر مہینے کے مخصوص دنوں میں اس کا نہ صرف سامنا کرتی ہیں بلکہ اس کی وجہ سے اپنے روزمرہ کے کاموں کو کرنے سے بھی عاجز ہو جاتی ہیں-
 
ماہواری کے درد کو کم کرنے کے بڑی خواتین کے ٹوٹکے
اکثر لڑکیوں کو ماہواری کے اس دردکی شدت پہلے دو دنوں میں ہوتی ہے جس کو کم کرنے کے لیے ہر گھر کی خواتین کے پاس کوئی نہ کوئی ٹوٹکا ہوتا ہے- کوئی گرم کپڑے کی ٹکور کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی اجوائن کھانے کو لا دیتا ہے-
 
عام طور پر تمام خواتین کا یہی ماننا ہوتا ہے کہ اس درد میں درد کش گولیوں کے استعمال سے بچنا چاہیے۔ اب اس حوالے سے ماہر امراض نسواں کا کیا کہنا ہے یہ تو وہی جانیں-
 
مگر ایک دو دن گزرنے کے بعد یہ درد اور اس کی شدت میں کمی واقع ہو جاتی ہے مگر ایک مہینے کے بعد دوبارہ سے یہ درد ہوتا ہے-
 
image
 
ماہواری کے درد کو کم کرنے کا جدید اور آسان طریقہ
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ٹک ٹاکر چریسی بریل جو کہ خوبصورتی اور صحت کے عام مسائل کے حوالے سے ٹک ٹاک ویڈيوز بناتی ہی-ں اس بار انہوں نے خواتین کے سب سے بڑے مسئلے ماہواری میں ہونے والے درد کو دور کرنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ بتایا ہے۔
 
ریفلیکسولوجی علاج کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں انسانی جسم کے مختلف اعصاب کو پرسکون کر کے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے-
 
اسی طریقے کو استعمال کرتے چریسی نے ماہواری کے درد کو کم کرنے کا ایسا طریقہ بتایا ہے جس سے صرف پانچ منٹ کے اندر اس درد سے آرام مل سکتا ہے-
 
چریسی کا کہنا ہے کہ کان کی اندرونی دیوار میں موجود ایک خاص پوائنٹ کا کسی پین یا برش سے صرف 5 منٹ تک مساج سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے-
 
ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہزاروں خواتین اس طریقے کا استعمال کر چکی ہیں اور اس سے ان کو کافی آرام بھی ملا ہے-
 
چریسی کا کہنا تھا کہ اس خاص پوائنٹ پر 3 سے 5 منٹ تک بہت ہلکے ہاتھوں کے ساتھ پین کی مدد سے مساج کرنے سے نہ صرف درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ فوری آرام بھی ملتا ہے-
 
image
 
مگر یاد رہے ریفلیکسولوجی ایک ایسا طریقہ علاج ہے جو مرض کی شدت کو کم ضرور کر سکتا ہے مگر یہ مکمل علاج کے زمرے میں نہیں آتا ہے- اس وجہ سے اگر تکلیف کی شدت برقرار رہے یا ہر مہینے شدید درد ہو تو اس طرح کے ٹوٹکوں کے استعمال سے بہتر ہے کہ کسی ماہر امراض نسواں سے چیک اپ کروا لیا جائے۔
 
اس کے ساتھ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اکثر خواتین کے اندر یہ روائتی سوچ آج بھی موجود ہے کہ شادی سے پہلے لڑکیوں کو درد ہوتا ہے- اس وجہ سے ان کو کسی ماہر امراض نسواں کے پاس لے جانا پیچیدگیوں کا باعث ہو سکتا ہے جو کہ سراسر غلط سوچ ہے۔
 
نارمل ماہواری کی صورت میں ہلکا پھلکا درد تو ہوتا ہے مگر اس کی شدت بہت سارے دیگر مسائل کی علامت بھی ہو سکتی ہے- جس کو ماہر امراض نسواں ہی بہتر بتا سکتی ہے اور صحیح وقت پر علاج آپ کی بیٹی کو بہت سارے مسائل اور پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: