ہم میں سے بہت سے لوگوں نے شاید خزانے کی تلاش کا خواب بچپن میں ضرور دیکھا
ہوگا۔ تاہم، کچھ لوگ بڑے ہو کر بھی خزانہ تلاش کرنے والے رہتے ہیں، اور وہ
خوشی سے اپنی انوکھی دریافتیں انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہیں۔ ان کی تصاویر اتنی
حوصلہ افزا ہیں کہ دیکھنے والے بھی خود خزانے کی تلاش کے مہم جوئی پر نکلنا
چاہیں گے۔ |
|
|
یہ عام سے میٹل ڈیٹیکٹر سے دریافت ہونے والا کانسی کا ایک ایسا ٹکڑا ہے جس
کا تعلق کانسی کے زمانے سے ہی ہے- تاہم اسے دریافت کرنے والے شخص نے میوزیم
کو مزید تجربات کے لیے عطیہ کردیا- |
|
|
اس دریافت نے دریافت کرنے والے شخص کو ہی حیران کردیا- یہ دراصل ایک سونے
کا کڑا ہے جو یقینی طور پر ڈیٹیکٹر کی قیمت تو پوری کر ہی دے گا- |
|
|
یہ انگوٹھی کافی پرانی ہے جس کا پتہ اس کے ڈیزائن سے بھی لگتا ہے٬ تاہم اس
کے اصل مالک کو تلاش کیا جارہا ہے- یہ انگوٹھی 42 سے زمین میں دفن تھی- |
|
|
ناروے میں ملنے والی ایک رومن چمٹی جو قدیم ترین دریافتوں میں سے ایک ہے
اور ٹوٹی ہوئی بھی نہیں ہے- یہ 2000 سال سے زمین میں تھی- |
|
|
ایک سوشل میڈیا صارف نے شئیر کی جانے والی اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ “ مجھے
یہ سب دریافت کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگا ہے اور میرے اس شوق نے اس دراز کو
بھر دیا“- |
|
|
ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی بار اپنے بھتیجے کو میٹل ڈیٹیکٹر
سے چیزیں تلاش کرنے کا کہا تو اس نے یہ سب کچھ دریافت کیا اور میں نے یہ
اسے ہی دے دیا- |
|
|
ایک سوشل میڈیا صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ میرے سسر کو یہ ساحل سمندر
پر ملا۔ ایک ہسپانوی سکہ جو غالباً 1500/1600 کا مانا جاتا ہے۔ |
|
|
ساحلِ سمندر سے دریافت ہونے والی مختلف قسم کی دلچسپ چیزیں- |