ایک چیز سے آپ انہیں آسانی سے پہچان سکتے ہیں٬ جڑواں بچوں سے متعلق چند دلچسپ حقائق اور غلط فہمیاں

image
 
ماہرین کےاعداد و شمار کے مطابق، ہر 1,000 حمل میں سے 3 جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات ہوتے ہیں جو ڈی این اے تک شئیر کرتے ہیں۔ اور اس سب کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ مکمل طور پر سائنسی ہوتی ہے- اس حقیقت کے باوجود کہ حالیہ دنوں میں جڑواں حمل میں اضافہ ہوا ہے، پھر بھی بہت سے حقائق اور تجسس سے بھرپور باتیں موجود ہیں جو لوگ جڑواں بچوں کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ یہاں کچھ مثالیں ہیں.
 
کوئی موروثی عنصر موجود نہیں
اکثر لوگ جڑواں بچوں کی پیدائش کو موروثیت سے جوڑتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں نزدیک زیادہ جڑواں بچوں والے خاندانوں میں ایسے بچوں کی پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے- لیکن ایسا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ ایک جیسے جڑواں بچوں کے ہونے سے متعلق کوئی موروثی عنصر موجود ہے۔
 
فنگر پرنٹس
ایک جیسے نظر آنے کے باوجود، جڑواں بچے ایک جیسے فنگر پرنٹس ہرگز نہیں رکھتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بچے ماں کی امونٹک تھیلی کے مختلف حصوں کو چھوتے ہیں جس سے ان کی انگلیوں پر مختلف لکیریں بن جاتی ہیں۔
 
image
 
بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے جڑواں بچے
ایک اندازے کے مطابق عام طور پر دنیا کی 10 فیصد آبادی بائیں ہاتھ سے کام کرتی ہے جب کہ ایک جیسے جڑواں بچوں کی صورت میں یہ شرح بڑھ کر 22 فیصد ہو جاتی ہے۔
 
ٹیلی پیتھی صرف فلموں میں
جڑواں بچوں میں ٹیلی پیتھی کے ذریعے بات چیت کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی۔ یہ غلط فہمی صرف فلموں نے بڑے پیمانے پر پھیلائی ہے- البتہ یہ سچ ہے کہ ایک ساتھ بڑھتے ہوئے، جڑواں بچے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اکثر ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا دماغ پڑھ سکتے ہیں۔
 
بہن بھائی کی تلاش
پاڈووا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جڑواں بچے رحم میں اپنے بہن بھائی سے رابطہ شروع کر دیتے ہیں۔ وہ یہ 14ویں ہفتے سے کرتے ہیں اور عام طور پر اپنے سے زیادہ اپنے بہن بھائی کو چھوتے ہیں۔
 
image
 
ماں کو فائدہ
جڑواں بچوں کی پیدائش سے ایک بڑا فائدہ خود ماؤں کو بھی ہوتا ہے- جی ہاں ایسی خواتین جو جڑواں بچوں کو جنم دیتی ہیں وہ طویل عمر پائی ہیں بلکہ ان کی زندگی بھی صحت مند گزرتی ہے-
 
جڑواں بچوں کی پہچان
یقیناً ایک جیسے نظر آنے والے جڑواں بچوں کو الگ الگ پہچاننا تقریباً مشکل ہوتا ہے اور اکثر لوگ یہ بتانے میں غلطی کرجاتے ہیں کہ کس بچے کا کیا نام وغیرہ ہے- لیکن ایک چیز ہے جو اس مشکل کو آسان کرسکتی ہے- اور وہ ہے ناف جو ایک جیسے نظر آنے والے جڑواں بچوں کی ایک دوسرے سے الگ نظر آتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: