آج کے دشمن کل کے دوست بھی تھے، اس دور کی مشہور شخصیات کی کچھ یادگار تصاویر جنہیں دیکھ کر ہم ماضی میں گم ہو جائیں

image
 
وقت کی رفتار ہر چیز کو تبدیل کر کے رکھ دیتی ہے عمر سے صرف شکل پر ہی اثر نہیں پڑتا- بلکہ ماضی میں ایک دوسرے کے بہت قریب رہنے والے لوگ وقت کے ساتھ دور ہو جاتے ہیں- اور روز ملنے والوں کی سالوں میں ملاقات کا موقع نہیں ملتا ہے- دوسری جانب وقت چہروں میں بھی اتنی تبدیلی پیدا کر دیتی ہے جس کو دیکھ کر انسان حیران ہی رہ جاتا ہے-
 
1: آج کا کپتان کل کا معصوم
جی ہاں یہ بائیں ہاتھ پر کھڑا لمبا والا بچہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جو اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑے ہیں-
image
 
2: آج ایک دوسرے کی شکل دیکھنا گوارہ نہیں مگر ماضی میں
سوچیں اگر عمران خان اور نواز شریف ماضی کی طرح اب بھی ساتھ بیٹھ کر ملک کا بھلا سوچ لیں تو کیا ہو-
image
 
3: کالج کے زمانے میں معروف عالم دین ایسے بھی تھے
 اس تصویر میں مولانا طارق جمیل اپنے کالج فیلو کے ساتھ نظر آرہے ہیں اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں سے مولانا طارق جمیل کو پہچانیں
image
 
4: دو دوست دو کامیڈین
 ببو برال اور سہیل احمد کی جوڑی کو دیکھ کر انسان کے چہرے پر ہنسی آجاتی ہے یہ جوڑی ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے دکھتے تھے خود دیکھ لیں-
image
 
5: یہ معصوم چہرہ اور اسمارٹ انداز دوبارہ ساتھ نظر نہیں آئے
 مشی خان اور عدنان صدیقی اور فاطمہ ثریا بجیا کا ڈرامہ عروسہ تو سب کو یاد ہوگا مگر اس ڈرامے کے بعد یہ دونوں دوبارہ کبھی نظر نہیں آئے-
image
 
6: یادیں بس یادیں رہ جاتی ہیں
معین اختر جنہوں نے مزاح اور کامیڈی کے شعبے میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ان کی یہ پرانی تصویر دیکھ کر ان کی یادیں اور بھی گہری ہو جاتی ہیں-
image
 
7: خدا کی بستی کا نوشہ
خدا کی بستی کا نوشہ اور تنہائیاں کا قطب الدین قباچہ اور آج کے بہروز سبزواری کو تو پہچانیں ذرا-
image
 
8: یہ ہیرو جیسا آدمی پہچانیں ذرا
وسیم عباس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں مگر ان کو اس تصویر میں پہچاننا آسان نہیں ہے-
image
 
امید ہے کہ آپ بھی ان تصاویر کو دیکھ کر ماضی کی یادوں میں گم ہو گئے ہوں گے
YOU MAY ALSO LIKE: