پیاز سے لے کر کدو تک - چند سبزیاں جنہیں گھر پر آسانی سے اگایا جاسکتا ہے٬ ہزاروں روپے کی بچت

image
 
حالیہ چند برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی اکثریت نے شوقیہ طور پر بھی گھروں پر ہی کوکنگ شروع کردی ہے جس سے وہ بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں- لیکن کیا آپ نے اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچا ہے؟ نہیں تو چلیں آج سوچ لیں٬ جی ہاں کیوں نہ اب گھر میں ہی اپنی سزیاں اگائی جائیں جس نہ صرف پیسے کی بھی بچت ہو بلکہ آپ کو کچھ نیا سیکھنے کو بھی ملے-
 
پیاز
پیاز نے گزشتہ چند ماہ پاکستانیوں کو بہت رلایا ہے لیکن اب اس کی قیمت کافی حد تک نیچے آگئی ہے- پیاز کو بیج بو کر یا اس کا بلب لگا کر اگایا جاسکتا ہے- پیاز نم مٹی میں آگائے جاتے ہیں اور آپ اسے بالکونی میں بھی اگا سکتے ہیں- تاہم پیاز کو اچھے سائز میں بڑھنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے- لیکن اس طرح کم سے کم آپ پیاز کے معاملے میں خود کفیل ہوسکتے ہیں-
image
 
سلاد کے پتے
سلاد کے پتے گھر کے اندر ہی چھوٹے سے گملے یا پھر گھر کے باہر بنائی جانے والی کیاری میں آسانی سے اگائے جاسکتے ہیں- آپ اسے صرف ایک بیج کے ذریعے اگا سکتے ہیں اور جتنا چاہیں استعمال کرسکتے ہیں- اب مارکیٹ سے سلاد کے پتے خریدنے پر رقم ضائع نہ کریں اور انہیں خود اگانے کی کوشش کریں-
image
 
پالک
اپنی سبزیاں خود اگانا آسان ہوتا ہے بس صرف آپ کو تھوڑی محنت اور درست معلومات حاصل کرنا ہوگی- پالک بھی ایک ایسی سبزی جسے آسانی سے اگایا جاسکتا ہے- اگر آپ پالک جلدی اگانا چاہتے تو مارکیٹ سے پالک کے وہ چھوٹے چھوٹے پودے خرید لیں جو بیج سے پہلے ہی نکل چکے ہیں اور ان کی اب مزید دیکھ بھال کر خود پالک اگا لیں- لیکن آپ کے پاس وقت اور آپ کا بجٹ بھی کم ہے تو آپ پھر خود بیج کے ذریعے پالک اگائیں-
image
 
گاجر
گاجر بالکونی میں اگائی جاسکتی ہیں لیکن ان کے لیے زمین گہری ہونا ضروری ہے- گاجروں کو نیچے کی جانب بڑھنے کے لیے جگہ چاہیے ہوتا ہے اس لیے زمین کا گہرا ہونا ضروری ہوتا ہے- بصورت دیگر بہت چھوٹی چھوٹی گاجریں آپ کے ہاتھ میں آئیں گی- گاجر کو بیج کی مدد سے اگائیں کیونکہ یہ کافی تیزی سے آگے گی-
image
 
کدو
کدو سورج اور پانی کو پسند کرتے ہیں اور یہ باغبانی کی شروعات کے لیے بہترین ہیں۔ کدو کو جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے وہ بالکونیوں میں نہیں اگائے جا سکتے اور یہ ان لوگوں کے لیے موزوں ہیں جن کے پاس بڑے باغیچے ہیں۔ آپ بیج خرید کر کدو اگا سکتے ہیں- اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب وہ بڑھنے لگیں تو کدو کو الٹ دیں، تاکہ وہ ایک طرف چپٹے نہ ہوں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: