سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دینے والی تصویر٬ کیا آپ شیروں کے درمیان چھپی ہوئی چار بلیوں کو تلاش کر سکتے ہیں؟

image
 
یہ نظروں کو دھوکہ دینے والی زبردست تصویر ہے جو آپ کے دماغ کو ایک طویل وقت تک الجھا کر رکھ سکتی ہے- دراصل اس تصویر میں شیروں کے گروپ میں 4 بلیاں چھپی ہوئی ہیں جنہیں تلاش کرنا ہے-
 
ایک انسٹاگرام صارف "thedudolf" کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی کی ایک بڑی تعداد میں شئیر کیا ہے بلکہ اس پر جوابی تبصرے بھی کیے ہیں۔
 
ایک صارف نے لکھا کہ “ مجھے چوتھی نارنجی بلی تلاش کرنے میں بہت وقت لگا- جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ “ یہ تصویر واقعی زبردست اور دلچسپ ہے جو گھما کر رکھ دیتی ہے“-
 
اسی طرح ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے ایک منٹ سے بھی کم وقت لگا چاروں بلیوں کو تلاش کرنے میں-
 
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ “ میں نے یہ سب 30 سیکنڈ میں کر لیا اور یہ اب تک کا سب سے آسان تھا“-
 
تصویر میں شیروں کا ایک گروپ موجود ہے جس کی خاص دھاریاں ہیں جبکہ بلیوں کی بھی دھاریاں ہیں اس وجہ سے ان بلیوں کو تصویر میں تلاش کرنا خاصا مشکل ہے-
 
اس طرح کی نظروں کو دھوکہ دینے والی تصاویر کے ذریعے صارفین کے ذہانت کا امتحان لیا جاتا ہے-
 
اس کے علاوہ جو ایک چیز اس تصویر کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مشکل بنا رہی ہے وہ ہے بلیوں کی کھال کا علیحدہ رنگ- جیسا کہ ایک صارف بتا چکے ہیں کہ تین بلیاں نارنجی رنگ کی جبکہ 1 بلی سفید رنگ کی ہے-
 
رپورٹس کے مطابق، یہ تصویر ہنگری کے گرافکس آرٹسٹ Gergely Dudás نے بنائی ہے اور یہ انٹرنیٹ پر ایک بہت مشہور نظروں کو دھوکہ دینے والی تصویر ہے- کیونکہ بلیاں آسانی سے شیروں کے ساتھ چھپ جاتی ہیں اور بلیوں کے بارے میں بنیادی معلومات رکھنے والا شخص ہی اس مخلوق کو تلاش کر سکتا ہے۔
 
تاہم اگر اب بھی آپ اس تصویر میں بلیاں تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تو مندرجہ ذیل تصویر میں جواب دیکھ لیجیے:
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: