بغیر بجلی کے چلے اور کھانا بھی گرم کرے- دنیا کا پہلا وائرلیس مائیکرو ویو اوون جسے کہیں بھی چلایا جاسکتا ہے

image
 
آج کے دور میں مائیکرو ویو اوون سمیت دیگر پرتعیش آلات استعمال کرتے وقت سب سے بڑا خوف بجلی کے بل میں اضافے کا رہتا ہے کیونکہ آئے روز یونٹ کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے جس کا اثر پورے بل پر ہی ظاہر ہوتا ہے-
 
تاہم حال ہی میں جاپانی کمپنی کی جانب سے ایک ایسا وائرلیس مائیکروو ویو اوون متعارف کروایا جو بیٹریوں پر کام کرتا ہے- اور آپ ان بیٹریوں کو نہ صرف چارج کرسکتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر تبدیل بھی کرسکتے ہیں- ان بیٹریوں کی بدولت کسی حد تک بجلی کا بل میں بچت کی جاسکتی ہے جس کی وجہ اس کا ہر وقت بجلی کے ساتھ منسلک نہ ہونا ہے-
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پورٹ ایبل وائرلیس اوون ہے یعنی آپ جب پکنک پر جائیں تو بھی اسے اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں اور گرما گرم کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-
 
image
 
جاپانی کمپنی کا MW001G اوون بغیر کسی تار کے 500 واٹ کی توانائی فراہم کرتا ہے اور 8 منٹ میں آپ کا کھانا گرم کردیتا ہے-
 
اس اوون کا وزن تقریباً 19.4 پونڈ (8.8 کلوگرام) ہے، اس لیے اسے آسانی سے کام کی جگہ، کیمپ سائٹ یا چارجنگ پوائنٹ تک لے جایا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے کندھے کی بیلٹ خریدنا ضروری ہے۔
 
مائکروویو فی الحال صرف جاپان میں دستیاب ہے، اور اس کی قیمت ¥110,000 ($840) مقرر کی گئی ہے، لیکن اس میں ٹیکس، بیٹری اور چارجر کی قیمت شامل نہیں ہے۔
 
آٹھ لیٹر کی اسٹوریج کے ساتھ اس اوون کے نچلا حصہ ہموار ہے جس کی وجہ سے اس کی صفائی اور دیکھ بھال آسان ہے-
 
image
 
پورٹ ایبل ہونے کی وجہ یہ حادثے یا ایمرجنسی کے لیے بھی بہترین ہے جہاں فوری کھانا تیار کیا جاسکے-
 
مائکروویو میں دو 40V لتیم آئن بیٹری پیک کے لیے جگہ ہے، لیکن اسے کام کرنے کے لیے صرف ایک کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے دوسری بیٹری کو بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
جب دونوں بیٹریوں کو استعمال کیا جائے تو یہ مائیکروو ویو آپ کو 11 لنچ باکس یا 20 کپ کافی کے دوبارہ گرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
اسے 500W اور 350W پاور فراہم کرنے کے درمیان بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، یہ اس وقت کے لیے ہے جب صارف اپنے چارج کو محفوظ کرنا چاہتا ہے۔
 
image
 
یہ مائیکرو وویو ایسے افراد کے لیے بھی بڑی سہولت کا سبب ہے جو اپنی فون کی بیٹریوں سے پریشان رہتے ہیں- اس مائیکرو وویو میں پورٹ ایبل یو ایس بی موبائل چارجر بھی موجود ہے-
 
کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال اسے جاپان میں متعارف کروایا گیا تاہم جلد ہی اسے پوری دنیا میں متعارف کروا دیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: