نیند میں انسان بلندی سے کیوں گرتا ہے؟ چند چیزیں جو سوتے وقت آپ کے ساتھ ضرور ہوتی ہیں

image
 
نیند بہت پیاری اور ضروری چیز ہے لیکن اس دوران آپ کے ساتھ بہت کچھ چل رہا ہوتا ہے۔ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کو گرنے، نیند میں بات کرنے یا نیند کے فالج کا تجربہ بھی ہو سکتا ہے۔ یا پھر آپ کا ساتھی ضرورت سے زیادہ خراٹے، دانت پیسنے، کراہنے اور ناپسندیدہ واقعات دیکھ سکتا ہے۔
 
Falling Sensation
ہم لوگوں میں سے اکثر افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمیں نیند آنا شروع ہوتی ہے تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بلندی سے گر رہے ہیں اور ایک جھٹکے سے ہماری آنکھ کھل جاتی ہے- اصل میں اس وقت ہمارے ہمارے اعضاء میں یا ہمارے پورے جسم میں غیر ارادی طور پر پٹھے مڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کیفیت کو hypnic jerks یا نیند کا آغاز کہا جاتا ہے- لیکن اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر اس سب کی وجہ سے گرنے کا ہی احساس کیوں ہوتا ہے-
image
 
Exploding Head Syndrome
ٹائم میگزین کے مطابق، تقریباً 10 سے 15 فیصد لوگ ایکسپلوڈنگ ہیڈ سنڈروم کا تجربہ کرتے ہیں، جس میں چانک انسان بہت زوردار آواز سن کر بیدار ہو جاتا ہے، جیسے کہ ایک دھماکہ، یا پھر بیدار ہونے کی وجہ روشنی کی چمک، یا یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا سر پھٹ رہا ہے۔ بظاہر یہ ایک قسم کا hypnagogic jerk جیسے کہ نیند میں گرنا-
image
 
Narcolepsy
اس دائمی نیند کی خرابی کے ساتھ، لوگ دن کے وقت ضرورت سے زیادہ غنودگی محسوس کرتے ہیں اور انہیں دن کے اوقات میں نیند کے دورے پڑتے ہیں- عام طور پر دفتری مالکان دن میں اس طرح دفتر میں اونگھنے یا سونے والے افراد کو پسند نہیں کرتے- اس کے علاج کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرساتے ہیں-
image
 
Grinding Teeth
پہلے سمجھا جاتا تھا کہ رات کو نیند میں اپنے دانت پیسنا تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو کہ نیند کی کمی کے دوران ہوتا ہے۔
image
 
Night Terrors
تقریباً چالیس فیصد بچے رات کے خوف سے متاثر ہوتے ہیں اور وہ سوتے میں چیختے چلاتے ہیں- نیند میں چہل قدمی کی طرح، نیند کے خوف کو پیراسومینیا سمجھا جاتا ہے- اس میں نیند کے دوران ناپسندیدہ واقعہ دیکھا جاتا ہے- لیکن یہ ڈراؤنے خواب سے مختلف ہوتا ہے کیونکہ اس میں صبح اٹھ کر کچذ بھی یاد نہیں ہوتا-
image
 
Sleep Paralysis
جیسا کہ ایک شخص بیداری اور نیند کے مراحل کے درمیان حرکت کرتا ہے، ویسے ہی نیند کا فالج ہوش میں رہنے کا احساس فراہم کرتا ہے لیکن انسان حرکت کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ یہ حالت شاذ و نادر ہی بنیادی نفسیاتی مسائل سے منسلک ہوتی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے، اپنی زندگی کے تناؤ کو دور کرنے کی کوشش کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: