نہ تو سر پر سفید بال نہ آنکھوں پر چشمہ پہچاننا مشکل، پاکستان کے سیاست دانوں کی جوانی کی ایسی تصاویر جو حیران کردیں

image
 
پاکستانی سیاست میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں موروثی سیاست کا نظام رائج ہو گیا ہے۔ بات پیپلز پارٹی کی ہو یا پھر مسلم لیگ ن کی، ان کی قیادت نسل در نسل منتقل ہوتی نظر آتی ہے۔ یہاں بات صرف لیڈر شپ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ جماعت اسلامی کو چھوڑ کر دیگر مذہبی جماعتوں میں بھی اقتدار کا پرندہ یا قیادت کا تاج صرف بیٹے یا بیٹی کے سر پر ہی رکھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اپنے بچوں کی سیاسی تربیت ان کے بچپن ہی سے شروع کر دیتے ہیں- یہاں تک کہ جوانی کی حدود میں قدم رکھتے ہی ان کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جاتا ہے- ایسے ہی کچھ سیاست دانوں کی جوانی کی تصاویر ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے جنہوں نے سیاست کے میدان میں جوانی میں ہی قدم رکھ دیا تھا-
 
مخدوم شاہ محمود قریشی
مخدوم شاہ محمد قریشی جو کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل بھی سیاست میں کافی سرگرم تھے- ان کے والد سجاد حسین قریشی گورنر پنجاب کے طور پر بھی کام کر چکے تھے- اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے خود بھی سیاست میں قدم انتہائی کم عمری میں رکھ دیا تھا- اس کے علاوہ وہ مذہبی سلسلے مخدوم کے سجادہ نشین بھی ہیں- یہ تصویر ان کی 1987 کی تصویر ہے جب کہ وہ اپنے معتقدین کے ڈیرے پر ان سے ملنے کے لیے گئے تھے-
image
 
شیخ رشید اور نواز شریف آج کے دشمن کل کے دوست
شیخ رشید کا شمار پاکستان کے ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو گزشتہ تیس چالیس سال سے ہمیشہ ہی سیاست کے آفتاب پر اپنی ایک سیٹ کے ساتھ چمکتے نظر آتے ہیں- صرف ایک سیٹ والی پارٹی ہونے کے باوجود ہمیشہ ان کو پاکستانی سیاست میں مرکزی حیثيت حاصل رہی- جس کی وجہ سے کبھی تو نواز شریف کے حمائتی نظر آئے تو کبھی پرویز مشرف کے ساتھی آج کل عمران خان کے ساتھ نظر آنے کی وجہ سے نواز شریف کے دشمن بنے نظر آتے ہیں- لیکن کبھی اسی نواز شریف کے چہرے کو محبت میں چوما بھی کرتے تھے-
image
 
نواز شریف بھی ایسے ہی تھے
معاملہ صرف شیخ رشید کی طرف ہی سے نہ تھا شیخ رشید کے بارے میں نواز شریف کے کیا خیالات تھے آپ اس تصویر میں خود دیکھ لیں-
image
 
جب ایک وزیر اعلیٰ اور دوسرا گورنر تھا
اس تصویر میں موجود کالی پگڑی والے شخص مخدوم سجاد قریشی ہیں جو کہ اس وقت کے گورنر پنجاب اور شاہ محمود قریشی کے والد تھے- ان کے ساتھ بطور وزیر اعلیٰ نواز شریف بھی کھڑے نظر آرہے ہیں-
image
 
کرکٹ کے دور کے عمران خان
آج ہر تصویر میں سب سے آگے نظر آنے والے عمران خان کو اس تصویر میں تلاش کر کے بتائيں تو مانیں-
image
 
پاکستان کے موجود وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان کے موجود وزیر اعظم شہباز شریف 1984 میں کیسے دکھتے تھے آپ خود دیکھ لیں-
image
 
ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاست ایک ایسا گورکھ دھندہ ہے جس میں کل کے دوست آج کے جانی دشمن نظر آتے ہیں اور کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ایک بار پھر ایک دوسرے کے دوست بن جائیں -
YOU MAY ALSO LIKE: