تم تو ابھی سے بوڑھے نظر آنے لگے٬ اگر آپ جھریوں سے پاک اور جوان چہرہ چاہتے ہیں تو ان 3 غذاؤں سے دور رہیں

image
 
جھریاں ایک ایسی چیز ہے جس نے آخرکار عمر کے ایک حصے میں آکر آپ کے جسم پر نمایاں ہونا ہی ہے- لیکن فرق اس بات میں ہے کہ ہمیں کتنی جھریاں ملتی ہیں اور کب ملتی ہیں- اگر آپ چاہتے ہیں عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جائے تاکہ جھریاں جلدی نمایاں نہ ہوں تو کچھ ایسی غذائیں ہیں جن سے آپ پرہیز کرنا چاہئیے۔
 
چینی
سب سے بری خبر یہ ہے کہ کینڈی، کوکیز اور سوڈا جیسی غذائیں جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہر امراض جلد کے مطابق، چینی ایک ایسی غذا ہے جو جھریوں پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب بنتی ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شوگر کولیجن ریشوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ کولیجن آپ کی جلد میں ایک اہم پروٹین ہے جو آپ کی جلد کو لچکدار اور مضبوط رہنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کے کولیجن کی سطح کم ہے تو آپ کی جلد پر جھریاں پڑنا شروع ہو جائیں گی۔ اسی لیے، اگر آپ جھریوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ چینی کو دور رکھنا ہوگا۔
image
 
دودھ کی مصنوعات
کچھ دودھ سے تیار کردہ مصنوعات میں بہت زیادہ سیر شدہ چکنائی ہوتی ہے۔ اور یہ چکنائی جلد کی عمر بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔ ڈرمیٹولوجسٹ ڈاکٹر جیسکا کرانٹ مارگریٹ کہتی ہیں: "تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ معیاری مغربی غذا زیادہ تر گوشت اور دودھ پر مشتمل ہوتی ہے، اس میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، اس میں فائبر نہیں ہوتا اور آپ کی جلد کی عمر تیزی بسے بڑھتی ہے۔"
image
 
پہلے سے تیار شدہ گوشت
 اگر آپ اپنی جلد کو جھریوں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو سپر اسٹورز یا مارٹ پر موجود پہلے سے تیار شدہ گوشت کی خریداری سے گریز کرنا چاہیے- یہ گوشت بہت زیادہ سوڈیم پر مشتمل ہوتی ہیں اور ان کا استعمال آپ کی انکھوں کے نیچے بھاری بھرکم سوجن پیدا کرسکتا ہے- اس میں پرزرویٹوز ہوتے ہیں جو آپ کی جلد میں کولیجن کی سطح کو نیچے لے جاتے ہیں- اور یقیناً اگر آپ کے کولیجن کی سطح نیچے جائے گی، تو آپ کی جلد پر جھریاں نظر آئیں گی۔
image
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: