کافی کے چند گھونٹ کی قیمت 1500 ڈالر٬ آسٹریلیا کا یہ مشروب اتنا مہنگا کیوں ہے؟ پینے والوں کی تعداد حیران کن

image
 
حال ہی میں آسٹریلیا کا ایک کیفے اپنی کافی کی منفرد قیمت کی وجہ سے خبروں میں زینت بن گیا- اس کیفے کی شہرت کے چرچے عالمی سطح پر بھی سنے جارہے ہیں-
 
یہ آسٹریلین کیفے اپنے گاہکوں کو ایک ایسی عجیب و غریب کافی کی پیشکش کر رہا ہے جس کی قیمت 1500 ڈالر تک ہے-
 
یقیناً آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ایک کافی کے کپ کی قیمت آخر اتنی زیادہ کیوں ہے؟
 
اس بیش قیمت کافی کے حوالے سے کیفے کی انتظامیہ کہنا ہے کہ اس کی قیمت اتنی زیادہ اس لیے ہے کیونکہ اس خاص قسم کی کافی کو تیار کرنے میں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
 
image
 
یہ کافی صرف آرڈر پر فروخت کی جاتی ہے اور یہ آرڈر بھی دو ہفتے قبل دیا جاتا ہے- اس منفرد کافی کی تیاری میں استعمال ہونے والی پھلیاں پانامہ سے آسٹریلیا منگوائی جاتی ہیں-
 
کافی کی یہ پھلیاں خود بھی انتہائی خاص ہیں کیونکہ انہیں سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر پانامہ اور کوسٹا ریکا کی سرحدوں کے قریب سیلا ڈی پانڈو میں ایک آتش فشاں پہاڑے کے کنارے اگایا جاتا ہے- جس کے بعد انہیں آسٹریلیا لایا جاتا ہے-
 
ان پھلیوں سے تیار کردہ کافی کا ذائقہ انتہائی بےمثال قرار دیا گیا- یہاں تک کہ سپیشلائزڈ کافی کی ایسوسی ایشن کی جانب سے اس کافی نے ذائقہ کی درجہ بندی میں 90 سے زیادہ اسکور حاصل کر رکھا ہے- جس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس کا شمار رینکنگ کی دنیا میں اعلیٰ ترین درجہ پر ہے-
 
image
 
اور یہی تمام وجوہات اس کافی کی اعلیٰ قیمت کا سبب ہیں- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آج تک کیفے کو اس کافی کے صرف 2 ہی آرڈر موصول ہوئے ہیں جس کی وجہ یقیناً کافی کی قیمت کا غیرمعمولی ہونا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: