|
|
ہر سال کے آغاز میں ہم اپنے جسم سے ایک وعدہ ضرور کرتے
ہیں کہ ہم اس کی ضرور سنیں گے- صحت مند زندگی اس سلسلے میں ایک بڑا قدم
ہوتی ہے- لیکن بدقسمتی سے روزمرہ کی بےپناہ مصروفیات کی وجہ سے ہم اپنا
وعدہ پورا نہیں کرپاتے- لیکن ہم آپ کو ایک ایسی چیز بتاتے ہیں جو اس وعدے
سے بھی بڑھ کر ہے اور وہ آپ کو ایک صحت مند زندگی فراہم بھی کرسکتی ہے- کیا
آپ جانتے ہیں کہ روزانہ کھیرا کھانے سے آپ کے جسم کو حیرت انگیز فوائد حاصل
ہوسکتے ہیں- |
|
اگر آپ کھیرے کو مسلسل استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے اندر
خود تبدیلی محسوس کرنے لگیں گے- اس میں چند چیزیں ایسی موجود ہوتی ہیں جو
آپ کے جسم کو طاقتور بناتی ہیں کیونکہ کھیرا وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور
ہوتا ہے- آپ کھیرا روزانہ کھائیے اور جسم پر اس کے اثرات دیکھیے- آپ جب
ابھی اس آرٹیکل میں اس کے مثبت فوائد پڑھیں گے تو حیران رہ جائیں گے- یہ
ایک صرف صحت بخش ہی نہیں بلکہ ذائقہ دار غذا بھی ہے- اور آپ اسے مختلف
انداز میں کھا سکتے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو اختتام پر بتائیں گے- |
|
کھیرے کو طاقت کہاں سے
ملتی ہے؟ |
کھیرے میں تمام ضروری معدنیات اور وٹامنز ہوتے ہیں، حالانکہ ان میں کیلوریز
کافی کم ہوتی ہیں۔ اور یہ اس وجہ سے ہے کہ کھیرا بنیادی طور پر پانی پر
مشتمل ہوتا ہے- اس طرح، پانی آپ کے جسم کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے
اور اس کی ساخت کو نرم بناتا ہے۔ |
|
|
|
کھیرا میں کیا اور کتنا
پایا جاتا ہے؟ |
کیلوریز - 45 فیصد |
چکنائی - صفر |
کاربو ہائیڈریٹس - 11 گرام |
پروٹین - 2 گرام |
فائبر - 2 گرام |
وٹامن سی - 14 فیصد |
وٹامن کے - 62 فیصد |
میگنیشیم - 10 فیصد |
پوٹاشیم - 13 فیصد |
|
اب آپ جان چکے ہیں کہ کھیرے میں کیا چیز ہے، تو اب یہ
سیکھنے کا وقت ہے کہ آپ کو کھیرے کو کیوں استعمال کرنا چاہیے اور انہیں
اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے تخلیقی طریقے کونسے ہیں- |
|
ہر کوئی صحت مند اور متوازن غذا کھانا چاہتا ہےلیکن
زیادہ تر ہم اس سے محروم رہتے ہیں. لیکن کھیرا ہماری یہ محرومی دور کرسکتا
ہے- آئیے بتاتے ہیں کہ کھیرا ایک صحت بخش اور متوازن سبزی کیوں ہے- |
|
کھیرا اینٹی آکسیڈینٹس ہونے کی بدولت آپ کو صحت مند
رکھتا ہے اور ایک مضبوط مدافعتی نظام فراہم کرتا ہے- اس کے علاوہ کھیرا
چونکہ پانی اور وٹامن پر مشتمل ہوتا ہے تو اس وجہ سے یہ آپ کی جلد کو
چمکدار بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- |
|
کھیرے میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جبکہ یہ
فائبر ہی قبض کا خاتمہ کرسکتی ہے اور آپ ایک پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں-
اس کے علاوہ فائبر سے نظامِ ہضم کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے- |
|
کھیرے کی ایک بڑی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ خون میں موجود
شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- |
|
|
|
مندرجہ بالا تمام فوائد روزانہ کی بنیاد پر کھیرے کے
استعمال سے حاصل ہوتے ہیں۔ اور یوں آپ اپنے جسم کو ہر روز صحت مند رہنے کی
طرف لے جاتے ہیں۔ |
|
لیکن یہ بھی یاد رکھیں روزانہ کچے کھیرے نہیں کھانے بلکہ
آپ ان کو مختلف طریقوں سے کھائیں گے جس سے یہ مزید ذائقہ دار بھی ہوجائیں
گے- |
|
آپ کھیرے کا اچار بھی بنا سکتے ہیں اور انہیں سلاد کے
ساتھ بھی شامل کر سکتے ہیں- اس کے علاوہ آپ مختلف سینڈوچ میں بھی کھیرے کے
چند سلائس رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں- یہی نہیں فوائد کے لیے کھیرے کا جوس
یا پھر کھیرے کا رائتہ بنا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- |