|
|
آپ نے پھلوں کے فائدے یا انہیں زیادہ کھانے سے ہونے والے
نقصانات کے بارے میں ضرور سنا ہوگا- لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں
ہے کہ پھلوں کو کھانے کا ایک خاص وقت بھی ہوتا ہے وہ تب ہی آپ کو زیادہ
فائدہ پہنچا سکتے ہیں- ورنہ انہیں غلط وقت پر تھوڑا سا بھی کھانا فائدے کے
بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے- ہم آپ کو ایسے 5 پھلوں کے بارے میں بتائیں گے
جنہیں ناشتے میں یا خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے- |
|
کیلے |
کیلے کا استعمال ناشتے میں ہرگز نہیں کرنا چاہیے- کیلے
میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- خالی پیٹ کیلا
کھانے کی وجہ سے آپ کے خون میں ان دونوں معدنیات کے توازن میں بگاڑ پیدا
ہوسکتا ہے جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں- |
|
|
تربوز |
تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں پانی کی بھرپور مقدار پائی
جاتی ہے اور یہ جلدی ہضم بھی ہوجاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اگر آپ ناشتے میں یہ
پھل کھا کر آفس جائیں گے تو آپ کو جلد ہی بھوک کا احساس ہونے لگے گا- |
|
|
آم |
آم کا موسم ہو تو آم کھاتے ہوئے دن دیکھا جاتا ہے اور نہ
رات- اگرچہ آم ایک انتہائی ذائقہ دار پھل ہے لیکن اس میں شوگر کی بھاری
مقدار پائی جاتی ہے- اسی لیے اگر آپ اسے صبح خالی پیٹ کھاتے ہیں تو یہ یکدم
آپ کے خون میں شوگر کی سطح پر بڑھا سکتا ہے- |
|
|
سنگترے |
اس پھل میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ آپ کے معدے میں تیزابیت کی پیداوار کو
بڑھا سکتا ہے- اس لیے اسے ناشتے میں استعمال کرنے سے آپ کو سینے کی جلن اور
گیس جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- |
|
|
چکوترے |
اس پھل میں بھی وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ایسڈ کی پیداوار
میں اضافے کا سبب بنتی ہے- صبح سویرے ناشتے میں اس پھل کو کھانا سارے دن کے
لیے آپ کو اضطرابی کیفیت کا شکار بنا سکتا ہے- |
|