|
|
ہم اکثر برسوں سے سعودی عرب یا خیلیجی ممالک میں مقیم
پاکستانیوں سے یہ سنتے ہیں کہ یہ ممالک کئی دہائیوں بعد بھی غیر ملکیوں کو
اپنے ملک کی شہریت نہیں دیتے- لیکن کوئی بھی یہ نہیں بتاتا کہ سعودی عرب یا
خلیجی ممالک ایسا کیوں کرتے ہیں؟ |
|
دراصل یہ سچ نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک بھی غیر
ملکیوں کو شہریت فراہم کرتے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کا طریقہ انتہائی سخت
اور مشکل ہوتا ہے- جس کی وجہ سے اس امتحان میں کامیابی ناممکن ہی نظر آتی
ہے- |
|
آئیے ایک نظر اس بات پر ڈالتے ہیں کہ آخر کیوں تارکینِ
وطن سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی شہریت آسانی سے حاصل کرنے میں
کامیاب نہیں ہوپاتے؟ |
|
پناہ گزینوں کی حیثیت
اور معاہدہ |
کسی بھی خلیجی ملک نے پناہ گزینوں کی حیثیت کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے
ہیں جس کے تحت کسی ملک کو پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو شہریت دینے کی
ضرورت ہو۔ اس طرح ایسے ممالک پر شہریت دینے کے لیے کوئی قانونی دباؤ نہیں
ہے اور یوں یہ ملک آزاد ہیں۔ |
|
|
|
جمہوریت نہیں ہے |
سرکاری طور پر جو ایک وجہ بیان کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ
یہاں ایسے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ہیں جن کے اپنے ہاں کافی سیاسی
اور سماجی بدامنی ہے۔ غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد GCC ممالک ( Gulf
Cooperation Council) میں پہلے سے مقیم ہونے کی وجہ سے بہت سے سماجی و
اقتصادی مسائل ہیں۔ سیاسی پناہ دینے سے ان مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس
لیے انہیں مستقل طور پر شہریت دینا ناممکن ہے- |
|
مذہبی وجوہات |
عرب ممالک کو ان کی مذہبی اہمیت کی وجہ سے اپنی حفاظت
بھی زیادہ کرنی پڑتی ہے اس لیے یہ ممالک اپنی سیکورٹی پر بھرپور توجہ دیتے
ہیں- سعودی عرب جیسے ممالک کئی دوسرے ملکوں کے دشمن رہے ہیں- اس لیے حفاظتی
اقدامات کے تحت ضروری ہے کہ ان کے شہری صرف سعودی ہوں- |
|
|
|
غیر ملکی زیادہ |
زیادہ تر عرب ممالک میں، غیر ملکیوں کی تعداد شہریوں سے
زیادہ ہے۔ ایسی صورت میں جہاں غیر ملکیوں کو قومیت دی جائے گی اس کا مطلب
یہ ہوگا کہ شہری اکثریت میں نہیں رہیں گے اور ملک وقت کے ساتھ ساتھ اپنا
ورثہ اور ثقافت کھو دے گا۔ ثقافت اور ورثے کی حفاظت کی خاطر ان ممالک کے
لیے غیر ملکیوں کو شہریت دینا زیادہ اہم نہیں ہے- |
|
اگرچہ سعودی عرب چند غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت
فراہم کرتا ہے لیکن یہ غیر ملکی شہری ایسے شعبہ جات کے ماہرین ہوتے ہیں جن
کی سعودی عرب میں کمی پائی جاتی ہے جیسے کہ خاص ڈاکٹر یا انجینئیر وغیرہ- |