ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﯽ ﻋﺠﺐ ﻧﺸﺎﻧﯽ! طاقت ختم ہونے پر یہ پرندہ سمندر میں کیوں نہیں گرتا٬ ایسا انکشاف جس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا

image
 
ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ (golden plover) ﺍﯾﮏ ایسا انوکھا ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ دنیا بھر میں ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ سے شہرت رکھتا ﮨﮯ. ﯾﮧ پرندہ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﺗﮏ 4000 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ کا سفر مسلسل پرواز کر کے طے کرتا ہے-
 
اس پرندے کی ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﺯ 88 ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ جبکہ اس دوران یہ پرندہ آرام یا خوراک وغیرہ کے لیے کہیں بھی نہیں رکتا اور مسلسل پرواز کرتا رہتا ہے- ہجرت کے دوران اس پرندے کے راستے میں کوئی جزیرہ بھی نہیں آتا اور نہ ہی اس پرندے کو تیرنا آتا ہے- اس لیے اس پرندے کا کہیں ٹھہر کر آرام کرنا بھی ممکن نہیں-
 
اب سوال یہ پیدا ہوا کہ آخر یہ پرندہ مسلسل پرواز کیسے کر لیتا ہے اور وہ کونسی چیز ہے جو اسے اتنی طاقت فراہم کرتی ہے-
 
image
 
سائنسدانوں نے جب اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے تحقیق کا آغاز کیا تو پھر ایسے ایسے حیران کن انکشافات ہوئے کہ ان کا یہ سوال انتہائی چھوٹا معلوم ہونے لگا-
 
درحقیقت تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ اس پرندے کو مسلسل پرواز کے لیے 88 گرام چکنائی یعنی فیٹ کی ضرورت ہوتی ہے- جبکہ گولڈن پلوور کے جسم میں پہلے ہی سے پرواز کے لیے 70 گرام چکنائی موجود ہوتی ہے-
 
لیکن اب یہاں ایک سوال اور پیدا ہوا کہ اس پرندے کے جسم میں دستیاب چکنائی کی مقدار مسلسل پرواز کے لیے مطلوبہ چکنائی کی مقدار سے 18 گرام کم ہے تو پھر یہ منزل تک پہنچتا کیسے ہے؟ اس طرح تو اس پرندے کو منزل سے 800 کلومیٹر پہلے ہی کسی سمندر میں گر کر ہلاک ہوجانا چاہیے-
 
اس سوال کی تحقیق کے دوران ایک اور دلچسپ انکشاف ہوا کہ ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ V ﮐﯽ شکل بنا ﮐﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ اور اپنی پوزیشن کو تبدیل کرتے رہتے ہیں- اﺲ شکل اور تبدیلی ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﯽ ﺭﮔﮍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﻨﺴﺒﺖ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ. ﺍﻭﺭ اس طرح ﺍﻥ ﮐﯽ 23 فیصد توانائی محفوظ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ یعنی ان کی منزل تک ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺘﯽ ہے-
 
image
 
اس طرح 6 ان پرندوں کے پاس 6 یا 7 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ اضافی طاقت ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ محفوظ رہتی ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﻮﺍؤﮞ ﮐﺎ ﺭﺥ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.
 
یقیناً یہ سب عقل والوں کے لیے ﷲ تعالیٰ کی پیدا کردہ نشانیاں ہیں ورنہ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪے کو ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ معلوم ﮐﮧ ہجرت ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﮯ یا پھر اس کے پاس یہ طاقت کہاں سے آئے گی.
YOU MAY ALSO LIKE: