مہمان دیکھتے تو ہیں لیکن بولتے نہیں کیونکہ ۔۔ گھر میں پانچ چیزیں جو آپ کو شرمندہ کروا سکتی ہیں

image
 
گھروں میں مہمانوں کی آمد سے قبل مکمل صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یہی کوشش کی جاتی ہے کہ آنے والوں کو ایک اچھا تاثر مل سکے لیکن ہمارے گھروں میں کچھ چھوٹی چھوٹی کوتاہیاں مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا سبب بن سکتی ہیں۔
 
بالکل صاف ستھرا گھر
گھر اپنے رہنے والوں کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے ، کچھ لوگ تو اپنے گھروں کو ہمیشہ صاف ستھرائی رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو سستی اور کاہلی کی وجہ سے گھر پر زیادہ توجہ نہیں دیتے، چیزیں بکھری اور بے ترتیب نظر آتی ہیں جو مہمان کی آمد پر آپ کیلئے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے۔
image
 
کمرے کی بدبو
ہر گھر کی اپنی منفرد خوشبو ہوتی ہے جو عام طور پر زیادہ تر مہمانوں کی توجہ فوراً اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ کئی بار کسی گھر میں داخل ہوتے ہیں انتہائی ناگوار بدبو آپ کا استقبال کرتی ہے اور مہمان باامر مجبوری وہاں رک تو جاتے ہیں لیکن اخلاقیات کی وجہ سے اظہار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ مہمان آئیں یا نہ آئیں کوشش کریں کہ گھر کی صفائی میں بدبو کا بھی خیال رکھیں کیونکہ آپ کے گھر سے آنے والی بدبو کی وجہ سے مہمان تو کیا اپنے عزیز بھی آپ کے گھر آنا کم کرسکتے ہیں۔
image
 
ٹوٹی پھوٹی چیزیں
اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض مہمان تو خاموشی سے اپنے کام سے کام رکھتے ہیں لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کے گھر کا پورا جائزہ لیتے ہیں- اور ایسے میں بجلی کا ٹوٹا ہوا بورڈ، خراب دروازے یا ٹوٹا پھوٹا سامان مہمان کی نظر میں آپ کو غیر ذمہ دار بناسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنے گھر کی خراب اور ٹوٹی چیزوں کووقت پر ٹھیک کریں تاکہ آپ کا تاثر خراب نہ ہو۔
image
 
ڈیکوریشن
گھر کی صفائی کے بعد سجاوٹ بھی ایک اہم مرحلہ ہے۔ کچھ لوگ باہر سے ملنے والی ہر چیز اٹھاکر گھر لے آتے ہیں اور کئی بار عجیب و غریب اور بے معنی تصویروں سے دیواریں بھر دیتے ہیں۔ کوشش کریں کہ صرف چند اور اچھی چیزیں اور تصویر ہی اپنی دیوار پر لگائیں کیونکہ بہت زیادہ اور فالتو چیزوں کی وجہ سے آپ کا تشخص ٹھیک نہیں بنے گا اور اچھی سجاوٹ آپ کے ذوق کا آئینہ ہوگی۔
image
 
گندے کپڑے
کچھ لوگ کپڑے تبدیل کرکے یونہی جگہ جگہ پھینک دیتے ہیں اور بیڈ و صوفوں کے کور بھی بکھرے نظر آتے ہیں، کوشش کریں کہ گھر میں کپڑوں کا پھیلاؤ نہ ہو اور بیڈ و صوفوں کے کور درست ہوں تاکہ آنے والے کو اچھا تاثر ملے- اور وہ گھر کی بے ترتیبی کی وجہ سے آپ کے حوالے سے برا تاثر نہ لے کر جائیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: