کیا یہ واقعی شارک کا انڈہ ہے؟ وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا

image
 
ایسی ویڈیوز جن میں شارک اور انسان کا آمنا سامنا دکھایا گیا ہو وہ عموماً حیرانی اور خوف کو جنم دیتی ہیں- انٹرنیٹ ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کے جسم میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے-
 
تاہم اس سب کے درمیان ایسے لمحات بھی ہیں جو شارک کی زندگی کے غیر معروف پہلوؤں کو دلچسپی کے ساتھ اجاگر کرتے ہیں-
 
ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو شارک کا انڈہ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ خاتون شارک کی نشو و نما کے اس اہم مرحلے پر روشنی ڈال رہی ہیں-
 
ویڈیو کا وائرل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد زیرِ سمندر موجود مخلوق کے بارے میں بھی جاننے کی خواہش رکھتی ہے- یہ بات حقیقت ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں بھی ایسے بےشمار عجائبات موجود ہیں جن کی ابھی تک پوری طرح سے کھوج بھی نہیں لگائی جاسکی-
 
 
انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن کے مطابق ویڈیو میں کیلیفورنیا کی ہارن شارک کے انڈے کو دکھایا گیا ہے۔ ساتھ میں یہ بھی بتاتا گیا ہے کہ شارک کی کچھ اقسام ایسی بھی ہوتی ہیں جو بچوں کے بجائے انڈے دیتی ہیں۔
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک کا یہ انڈہ کسی اسکرو کی طرح نظر آتا ہے- ابتدائی طور پر، یہ انڈا لچکدار ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ آہستہ آہستہ سخت ہوتا جاتا ہے۔
 
اس ویڈیو کو 23 مئی کو اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اسے بہت پسند بھی کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لائکس اور تبصروں سے بھی نوازآ گیا ہے-
 
جہاں ایک صارف نے اس ویڈیو کو خوبصورت قرار دیا تھا تو دوسری جانب ایک صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ میں نے اس سے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی“-
 
image
 
ایک صارف نے ویڈیو کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "وضاحت کے لیے شکریہ، میں کبھی نہیں جانتا تھا کہ ایسی کوئی چیز بھی موجود ہے۔"
 
مجموعی طور پر صارفین کی جانب سے حیرت٬ اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE: