|
|
کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں اپنی کارگردگی دکھانے کے
لیے خود کو صحت مند اور فٹ رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے- اس مقصد کے لیے کھلاڑی
اپنی ورزش اور خوراک پر بھرپور توجہ دیتے ہیں- لیکن ہر کھلاڑی کا طریقہ
دوسرے سے کسی حد تک مختلف ہوتا ہے- تاہم بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی
فٹنس کے راز سے اب ضرور پردہ اٹھ گیا ہے- ویرات گزشتہ 8 سالوں سے ایک ڈائٹ
پلان پر سختی سے کاربند ہیں جس کی بدولت وہ آج بھی کھیل کے میدان میں
اسمارٹ اور چاک و چوبند نظر آتے ہیں- |
|
اسٹیم یا ابلی ہوئی غذا |
ویرات کوہلی کی 90 فیصد غذا اسٹیم یا ابلی ہوئی خوراک پر
مشتمل ہوتی ہے- یہ کھانا بغیر مصالحوں کے تیار کیا جاتا ہے- اس کھانے میں
صرف نمک٬ کالی مرچ اور لیموں شامل کیا جاتا ہے- |
|
ذائقہ |
ویرات کوہلی کھانے میں ذائقے کی پرواہ نہیں کرتے- ان کی بنیادی ترجیح صرف
اپنی صحت ہوتی ہے اس لیے ان کی اپنی خوراک پر بھی بھرپور توجہ ہوتی ہے- |
|
|
|
سلاد |
بھارتی بلے باز سلاد شوق سے کھاتے ہیں جسے خوبصورت انداز
سے سجایا گیا ہو جبکہ اس سلاد میں زیتون کا تیل بھی شامل ہونا چاہیے- |
|
راجما اور دال |
یہ راجما (بھارتی ڈش) بھی بہت پسند کرتے ہیں جس سے ان کی
زندگی میں پنجابی طرز پر بھی گزرتی ہے- اس کے علاوہ انہیں دال بھی بہت پسند
ہے- |
|
|
|
8 سال |
گزشتہ 8 سالوں سے ویرات کوہلی اپنی خوراک کے
حوالے سے بہت سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں اور وہ کسی قسم کی لاپرواہی کا
مظاہرہ نہیں کرتے- ویرات اپنے ڈائٹ پلان پر سختی سے عمل پیرا ہے- |