ڈینگی سے بچاؤ

پیارے بچوں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ڈینگی کی لہر جاری ہے۔ جس سے چھوٹے بڑے کوئی بھی محفوظ نہیں ہیں۔آج کل ہسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔

بچوں ڈینگی سے بچنے کے لئیے ضروری ہے کہ آپ شام کو لان میں نہ نکلیں۔ اور گملوں میں بھی پانی نہ جمع ہونے دیں ۔کیوں کہ ڈینگی مچھر زیادہ تر صاف پانی میں پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا آپ بچوں کو چاہیے کہ اگر آپ کے گلی محلے میں بھی پانی جمع ہو تو اس کو صاف کر دیں۔

اور جتنا ممکن ہو سکے گند نہ مچائیں کیوں کہ مچھر گندی جگہوں پر بھی جمع ہوتے ہیں۔

چونکہ یہ مچھر صاف پانی میں پیدا ہوتے ہیں لہذا ہمیں صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔ یا اس پانی کو ضائع کر دینا چاہیے۔ تاکہ مچھر پیدا ہی نہ ہوں۔

اس کے علاوہ ہمیں ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیئے مچھر دانی اور مچھر مار ادویات کا استعمال کرنا چایئے تاکہ ہم مچھروں سے بچ سکیں۔

آج کل جیسا کہ بارشوں کا بھی موسم ہے لہذا ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے چھت پر کوئی خالی برتن تو نہیں پڑا ہوا کہ جس میں پانی جمع ہو رہا ہو۔

اسی طرح آپ بچے جب بھی شام کوباہر جائیں تو پورے بازو والے کپڑے پہن کر باہر جائیں تاکہ مچھر آپ کو کاٹ نہ سکے۔

خدا نہ کرے آپ میں سے کوئی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوو بھی جاائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ اس صورتحال میں آپ جتنا ہو سکے سیب ،اور انار کا جوس پئیں۔انشااللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔
ghulam mujtaba kiyani
About the Author: ghulam mujtaba kiyani Read More Articles by ghulam mujtaba kiyani: 34 Articles with 84360 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.