یہ جڑواں بچے حقیقت میں کزن ہیں - حیران کن انکشاف جس نے انٹرنیٹ صارفین کو الجھا کر رکھ دیا٬ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟

image
 
جڑواں نوجوانوں کی ایک جوڑی اپنے ایک انوکھے اور دلچسپ انکشاف کی وجہ سے بے وائرل ہورہی ہے- حال ہی میں ان جڑواں نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں آپس میں کزن بھی ہیں اور بھائی بھی- اس انکشاف نے لوگوں کو ایک نئی الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟ تاہم اس رشتے کی حقیقت بھی ان نوجوانوں کے انکشاف ہی کی طرح دلچسپ ہے-

ہر کوئی انہیں بھائی سمجھتا ہے
یہ دونوں جڑواں نوجوان ٹک ٹاکر ہیں اور دونوں ہی پیٹر کے نام سے جانے جاتے ہیں- بلکل ایک جیسے نظر آںے والے ان دونوں نوجوانوں نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ہم جڑواں نہیں ہیں بلکہ ہم صرف اصل میں جڑواں کزن ہیں-

ان نوجوانوں نے آپس میں اتنی زیادہ مشابہت کی وجہ یہ بتائی کہ ہم دونوں کے والد آپس میں جڑواں بھائی ہیں جبکہ ہماری مائیں بھی آپس میں جڑواں بہنیں ہیں- اس لیے چونکہ ہمارے والدین جڑواں ہیں تو ہم بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑواں بچوں جیسی مشابہت رکھتے ہیں-
 
image
 
دونوں نوجوانوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے ایک ہی دن شادی کی٬ اور دونوں کے ہاں اولاد بھی ایک ہی دن ہوئی جبکہ دونوں کے گھر میں ہی لڑکوں کی پیدائش ہوئی- اس سے بڑھ کر یہ ہمارے والدین نے ہم دونوں کے نام بھی ایک جیسے ہی رکھ دیے یعنی ہم دونوں کا ہی نام پیٹر ہے-

ایک ویڈیو میں جسے صرف 2 دنوں میں ایک ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا، پیٹرز نے ایک ایسے شخص کو بھی جواب دیا جس نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں نوجوان دراصل سوتیلے بھائی ہیں، جینیاتی طور پر، کیونکہ ان کے والد ایک جیسے جڑواں ہیں۔ تاہم پیٹرز اپنے جواب میں کہا ’’یہ تب ہی درست ہوگا جب ہمارے والد صرف ایک جیسے جڑواں بھائی ہوں گے۔ لیکن چونکہ ہماری ماں بھی ایک جیسی جڑواں بہنیں ہیں، اس لیے وہ ہمیں مکمل بھائی بناتی ہیں، نہ کہ سوتیلے بھائی۔
 
image

ایک صارف نے اپنے دلچسپ تبصرے میں کہا کہ "جینیاتی طور پر، آپ بھائی ہیں، لیکن قانونی طور پر، آپ کزن ہیں“، جس پر پیٹرز کا جواب تھا۔ "آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں جو بہت اچھا ہے"۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: