بات بات پر تمہارا ایک ہی طعنہ ہوتا ہے٬ مضبوط اور کامیاب شادی چاہتے ہیں تو 6 عادتیں چھوڑ کر دیکھیں زندگی جنت بن جائے گی

image
 
شادی ایک بہت ہی حسین اور خوبصورت رشتہ ہے جس میں اگر ایک دوسرے پر اعتماد اور احساس موجود ہو تو زندگی بھی جنت بن سکتی ہے- لیکن بعض افراد اپنی بری اور منفی عادات سے نہ صرف اس رشتے کو کمزور بنا دیتے ہیں بلکہ زندگی بھی صرف مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے- لیکن اگر انسان چاہے تو ان عادات کو ترک کر اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ زندگی کو بھی جنت بنا سکتا ہے-

انا
اگر اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے تو ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ بنانے کی عادت کو ترک کردیجیے- عموماً دیکھا گیا ہے صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے اکثر افراد اپنے شریکِ حیات کی تذلیل سے بھی نہیں چوکتے جبکہ یہ عادت خود آپ کو تباہ کرسکتی ہے٬ چیزوں کے مثبت پہلو دیکھنے کی عادت کو اپنائیے-
 
image
 
غلطیاں نہ گنوائیں
ایک دوسرے کی غلطیوں اور خامیوں کا بار بار ذکر کرنے سے گریز کریں- اس کی جگہ ایک دوسرے کو معاف کرنے اور سمجھنے کی عادت اپنائیں تاکہ زندگی کو آسان بنایا جاسکے اور آگے قدم بڑھایا جاسکے-

منفی بات چیت
منفی بات چیت کی عادت جیسے کہ تنقید٬ طنز اور جارحانہ انداز میں بات کرنا بھی آپ کے شریک حیات کو آپ سے دور کرنے کا سبب بن سکتا ہے- اس لیے منفی بات چیت سے بھی گریز کر کے ہی اس خوبصورت تعلق کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے-

غیر حقیقی توقعات
اپنے شریکِ حیات سے غیر حقیقی توقعات کبھی وابستہ نہ کریں اور نہ ہی یہ چاہیں کہ وہ ہر کام میں پرفیکٹ ہو- جب پرفیکٹ آپ خود بھی نہیں ہوسکتے تو دوسروں سے بھی اس کی امید رکھنا بےوقوفی کے سوا کچھ نہیں- اپنے شریکِ حیات کی منفرد کوششوں اور خوبیوں کی قدر کریں اور ان پر شکر گزار رہیں-
 
image

رنجش اور غلطی
ماضی کی غلطیوں اور رنجشوں کو پکڑ کر نہ رکھیں ورنہ زںدگی گزارنا بھی مشکل ہوجائے گا- ناراضگی کو تھام کر رکھنا آپ کے رشتے کی مضبوطی اور ترقی کی راوہ میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے-

معیاری وقت
اپنے شریک حیات کے ساتھ زندگی کا بہترین وقت گزارتے ہوئے کسی قسم کے خلفشار سے بچیے- اس وقت آپ کی ترجیح صرف اور صرف کوالٹی ٹائم ہونا چاہیے کیونکہ یہ وقت آپ کے تعلق کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: