یورپ کی خلائی دوربین چیوپس نے نئے مشاہدات میں زمین سے 260 نوری سال سے
دور آئینے کی طرح چمکتا سیارہ دریافت کرلیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا میں جہاں دھاتی بادلوں سے ٹائٹینیم کے قطرے
نکلتے ہیں، ہمارے نظام شمسی سے باہر اب تک کا سب سے زیادہ روشنی منعکس کرنے
والا سیارہ ہے ، یہ سیارہ زمین سے تقریبا پانچ گنا بڑا ہے۔
سال2020 میں پہلی بار دریافت ہونے والا نیپچون سائز کا سیارہ ایل ٹی ٹی
9779 بی صرف 19 گھنٹوں میں اپنے ستارے کے گرد چکر مکمل کرتا ہے ،آئینے کی
طرح چمکنے والا یہ زہرہ کی طرح پہلا بیرونی سیارہ ہے جو چاند کے بعد آسمان
میں سب سے زیادہ روشن چیز ہے۔
یورپی خلائی ایجنسی کی خلائی دوربین 2019 میں نظام شمسی سے باہر دریافت
ہونے والے سیاروں کی تحقیقات کے مشن پر زمین کے مدار میں لانچ کی گئی تھی۔
|