بغیر اے سی کے گھر ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں تو یہ پودے گھر لے آئیں۔۔ گھر کی گرمی بھگانے والے 5 بہترین اور سستے پودے

image


پودے ماحول کو کتنا ٹھنڈا رکھتے ہیں یہ جاننا ہو تو گرمی کے موسم میں دو منٹ کسی سایہ دار درخت کے نیچے کھڑے ہوجائیں۔ البتہ چند پودے ایسے بھی ہیں جو گھر کے اندر کے ماحول کو بھی بہت حد تک ٹھنڈا بنا سکتے ہیں۔ University of Vermont Extension کے مطابق پودے گھر کے اندر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک کم کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے کمرے کو بغیر اے سی بھی ٹھنڈا ماحول فراہم کریں گے۔

منی پلانٹ
منی پلانٹ پاکستان کے موسم کے لحاظ سے کافی موزوں ہے اور گرمی کے موسم میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ یہ پودا گھر کے اندر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ منی پلانٹ کو کسی کونے میں رکھ دیں اور جیسے جیسے یہ بڑھتا جائے رسی سے اسے دیواروں پر باندھتے جائیں۔ کمرے کی گرمی کم اور ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔
 

image


ایلو ویرا
ایلو ویرا کو بڑھنے کے لئے دھوپ چاہیے ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے کھڑکی کے پاس رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے اندر موجود پانی کی بڑی مقدار کی وجہ سے یہ پودا بھی آس پاس کا ماحول ٹھنڈا رکھتا ہے۔
 

image


ربر پلانٹ
یہ پودا گہرے کتھئی یا میرون رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے پتے موٹے ہوتے ہیں۔ جتنا اس کے پتے موٹے اور زیادہ تعداد میں ہوں گے اتنا ہی یہ پودا ارد گرد کا ماحول ٹھنڈا کرے گا۔
 

image


اسپائیڈر پلانٹ
اسپائیڈر پلانٹ کو بہت زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ کمرے کو بھی ٹھنڈک بخشتا ہے اس کے علاوہ یہ کمرے سے مضر گیسوں کا اثر بھی زائل کرتا ہے۔
 

image


موتیا کا پودا

موتیا کے پودے بھی کمرے کے اندر رکھے جاسکتے ہیں اس کے بہت سارے پتے کمرے کو ٹھنڈا تو رکھتے ہی ہیں جبکہ اس کے پھول کمرے کو تازگی اور خوشبو بھی عطا کرتے ہیں۔ یہ تمام پودے گھر کے درجہ حرارت کو کم رکھنے میں کافی مددگار ہیں۔ کمرے کا ماحول بغیر اسے سی کے ٹھنڈا اور تازگی بھرا رکھنا ہو تو انھیں ضرور گھر لے آئیں۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE: