پاکستان میں شاید بہت کم لوگ ان خاتون سے واقف ہونگے جنہیں پاکستان کی پہلی
لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، شکریہ خانم اس زمانے میں
پائلٹ بنیں جب یہ مکمل طور پر مردوں کا پیشہ سمجھا جاتا تھا۔
پاکستان کی پہلی کمرشل پائلٹ شکریہ خانم نے 12 جولائی 1959 میں کمرشل پائلٹ
لائسنس حاصل کیا ، یہ وہ وقت تھا جب پی آئی اے کے قوانین خواتین کو کمرشل
پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شکریہ خانم کو پی آئی اے کی طرف سے اجازت نہ
ملنے کی وجہ سے لائسنس یافتہ ہونے کے باوجود گراؤنڈ انسٹرکٹر کے طور پر
ملازمت دی گئی، جہاں وہ زیرِ تربیت کیڈٹس کو پڑھانے کا فریضہ سرانجام دیتی
تھیں۔
|