قرآن حکیم کے خلاف ناپاک جسارت

تحریر:۔قاری عبیدالرحمن قریشی
تاریخ انسانی کی سب سے کامل اکمل اوردنیامیں اﷲ پاک کاکلام قرآن پاک ہے ۔یہ وہ کامل کلام ہے جو روزقیامت تک انسانیت کیلئے دستورحیات اوراہل جہاں کیلئے رشدوہدایت کاعظیم مبلغ رہے گا۔نزول کتاب کے بعداس کتاب تقدس کے خلاف مشترقین ناپاک جسارت وقتاً فوقتاًکرتے رہے۔یہ سب اس بات کاعکاس ہے کہ اہل کفرقرآن کریم کے موضوعات ،تعلیمات پیش کردہ واقعات اورمنفردفصاحت وبلاغت سے مکمل عاجزرہے ہیں ۔جس طرح شکست خوردہ افرادعموماًہتھکنڈوں پراترآتے ہیں ۔اس طرح قرآن کریم سے مرعوب طاقتیں عاجزآنے کے بعدناپاک جسارت پراترآتے ہیں ۔لیکن یہ بات عیاں ہے کہ جس طرح آفتاب کوچراغ دکھانے سے اس کی روشنی کم نہیں ہوتی اسی طرح قرآن کی عظمت وتقدس کاعلم ہمیشہ سربلندرہے گا۔اوراس کی ناموس میں بال برابربھی فرق نہیں آئے گا۔اس بارکی ناپاک جسارت کے خلاف اہل اسلام نے اپنے بھرپوراحتجاج اوراس جسارت کے خلاف بھرپورآوازاٹھائی ہے ۔اہل کفرپریہ واضح ہوچکاہے کہ اب اہل اسلام خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔شعائراسلام کی توہین کرنے والوں کومنہ توڑجواب دے سکتے ہیں۔پاکستان میں جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرکے عالمی میڈیاکے ذریعے اپنابھرپوراحتجاج پیش کیا۔حکومت وقت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکرمذمتی قراردادیں منظورکیں۔اس ناپاک جسارت کے خلاف مشترکہ اورمؤثراحتجاج پیش کیا۔عالم اسلام میں جوسیاسی وحدت کافقدان پایاجاتاہے اس کانتیجہ یہ ہے کہ ہم اہل کفرکودندان شکست جواب دینے سے قاصرہیں۔حکمران ذاتی مفاداورملکی مفادکوپیش نظررکھے ہوئے ہیں ۔یوں امت کی وحدت اورملت کے تحفظ اورشعائراسلام کی عظمت وناموس کی سازشوں کے خلاف صرف زبانی احتجاج ہی کرپاتے ہیں ۔اہل کفرکومؤثرجواب دینے سے محروم ہیں ۔اس لیے اوآی سی اوردیگراسلامی تنظیموں کواس مدمیں جارحانہ رویہ رکھناچاہیے۔ تاکہ کسی فردیاقوم کوایسی ناپاک جسارت کی جرأت نہ ہو۔اوردوسری اہم بات کہ عالمی میڈیااورعالمی سطح پرہمارے علماء ومشائخ کوبہتراورخوب تراندازمیں قرآن پاک کاتعارف اس کی فطری اورنورانی تعلیمات سے آگاہی اورایسی معلومات جوآج کی سائنس ماننے پرمجبورہے عالمی دنیاکوباخبرکیاجائے ۔دین اسلام کی فطرتی تعلیمات سے اہل جہاں کوآگاہ کیے بغیردین کی پوری طرح خدمت اورنشرواشاعت ناممکن ہے۔اس لیے بین الاقوامی زبانوں پرعبوررکھنے والے علماء ودانشوراورمفسرین کوعالمی میڈیااورسوشل میڈیاکے ذریعے اس عظیم فریضہ پرتفویض کیاجائے۔اپنی نوجوان نسل اورحکومتی معاملات میں قرآن تعلیمات کولاگوکیاجائے۔قرآن فہمی اوراس کی روشن تعلیمات کوہرسطح پرعام کیاجائے۔نصاب تعلیم میں قرآن وحدیث کی تعلیمات کوعام کیاجائے۔عالمی میڈیاپرقرآن اوراسلام کے مؤثرتعارف سے ہم اہل کفرکوانگشت بدندان کرنے پرمجبورکرسکتے ہیں ۔ابھی ہم اس نہیچ پرنہیں پہنچے عالمی دنیااہل اسلام کے مؤثراوربھرپوراحتجاجی مظاہروں سے یہ سمجھنے پرمجبورہوچکی ہے کہ اسلام اورقرآن پاک مکمل طورپرناقابل شکست ہیں ۔اوردنیامیں یہ اﷲ تعالیٰ کاسچااورمکمل کلام ہے۔

آج دنیامیں 57اسلامی ممالک ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے ایک بہت بڑی قوت سے نوازہ ہے لیکن اس کے باوجودہم دنیاء میں کفرکیخلاف پسپائی کااندازاختیارکیاہواہے۔جواُمت مسلمہ کیلئے حیران کن اورافسوس ناک ہے ،آج دنیائے اسلام دوارب کے قریب افرادی قوت ہونے کے باوجودقرآن پاک جیسی مقدس کتاب پربارباردنیائے کفراشتعال نگیزی اورتوہین آمیزرویہ اختیارکیاہواہے۔اُمت مسلمہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دینے کے بجائے احتجاج کی حدتک الفاظ بولے جاتے ہیں ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے واقعات کئی بار ہوچکے ہیں۔اب اس کے ردعمل میں اُمت مسلمہ کے حکمرانوں کوسویڈن کے سفیرکوواپس بھیج کراپنے سفیروں کوواپس بلاناچاہیے اورسویڈن سے ہرقسم کے تعلقات اس وقت تک ختم کرناچاہیے جب تک سویڈن کی حکومت ا س ناپاک جسارت پر اُمت مسلمہ سے معافی نہ مانگے۔اورآئندہ ایسی حرکت کی روک تھام کیلئے مؤ ثرقانون سازی کرے۔
٭ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 

WAQAS AHMED SWATI
About the Author: WAQAS AHMED SWATI Read More Articles by WAQAS AHMED SWATI: 4 Articles with 2360 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.