پانی کی بوتل خطرناک بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔۔ گرم موسم میں کون سی چیزیں گاڑی میں نہیں رکھنی چاہیں؟ جانیں

image


ماحولیاتی ماہرین نے گلوبل وارمنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ دنیا شدید گرم موسم سے بچنے کی تیاری کرلے۔ اپنے قارئین کو ہم بتا دیں کہ آںے والے وقتوں میں گرمی کا موسم مزید سخت ہوگا اور اس دوران صرف پنکھے اور اے سی چلانا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ اپنی روز مرہ کی عادتوں کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ ایسی ہی ایک عادت اپنی گاڑی میں کچھ ایسی چیزیں چھوڑ دینا ہے جو سنگین خطرات کی وجہ بنتی ہیں۔ آئیے آپ کو ان چیزوں اور ان سے جڑے خطرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پانی کی بوتل
گرمی کے موسم میں گاڑی میں پانی کی بوتل سب ہی رکھتے ہیں لیکن زیادہ دیر تک ایک ہی بوتل کو نہیں رکھنا چاہیے کیوں کہ پانی کی بوتل میں موجود بی پی اے کیمیکل خارج ہونے لگتا ہے اور یہ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔
 

image


بچے اور پالتو جانور

گاڑی کے اندر بچوں اور پالتو جانوروں کو چھوڑنا انتہائی خطرناک ہے۔ گرمی کے موسم میں گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 60 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ یا گھٹن سے موت ہونے کے ہر سال کئی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

گیس والی چیزیں
گیس سلنڈر، لائٹرز، پرفیومز ، ائیر فریشنر اور جراثیم کش مواد اور اسپرے وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو کبھی بھی پھٹ سکتی ہیں اور ان سے گاڑی میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

موبائل اور پاور بینک
الیکٹرانک ڈیوائسز میں بیٹری موجود ہوتی ہے جو گرمی یا دھوپ میں شدید گرم ہوجاتی ہیں۔ لیپ ٹاپ یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو گاڑی میں چھوڑنا ٹھیک نہیں ہے۔

دوائیاں
چہرے پر لگانے والی مصنوعات جیسے سن اسکرین، کریم یا لوشن اور دوائیاں وغیرہ ڈاکٹر ٹھنڈے ماحول میں رکھنے کی تجویز دیتے ہیں لیکن لوگ انھیں بھی گاڑی میں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جان بچانے والی دواؤں کا فارمولا بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

گلاسز
گرم موسم کے دوران کار میں گلاسز رکھنا بھی مناسب نہیں ہے کیوں کہ کار کی گرمی آپ کے گلاسز کی فریم اور فٹنگ کو خراب کرسکتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: