میرے قلم سے اسرائیلی ائیرفورس کو جواب ملاحظہ ہو!

نومبر کی 13 تاریخ کو مشہورومعروف ٹی وی اورسوشل میڈیا شخصیت سید علی حیدرصاحب نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی ائیرفورس کا ایک نغمہ سنوایا۔ چونکہ زبان کا فرق تھا اس لۓ انہوں نے ساتھ ہی اس کا ترجمہ بھی کر کے عوام الناس کو بتایا جس کو سن کر ہرایک امتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خون یقیناً کھولا ہو گا۔
وہ چند اشعار نہایت تکلیف دہ تھے جنہوں نے میرے بھی جذبات و احساسات کو کافی ٹھیس پہنچائ۔ میرے قلم نے سوچا کہ کیوں نہ اپنا فرض نبھایا جاۓ اور اس نغمے کا منہ توڑ جواب دیکر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرخرو ہوا جاۓ۔

تم جو سمجھتے ہو خود کو خداۓ زمیں
رہ نہ پاؤ گے کبھی تم پُرسکوں

ہمارے رب کو جو تم بے بس تصور کرتے ہو
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جو توہین کرتے ہو

خود رب تعالٰی کے جلال کو دعوت دیتے ہو
گر آ لے عذابِ الٰہی تو کیوں ہاۓ ہاۓ کرتے ہو؟

ماضی میں جو نافرمانی کے عذاب جھیلے تم نے
حیرت میں ہوں یاد کیسے نہ رکھا انُہیں تم نے

غرور، اکڑ، تکبر، جاہ و جلال
ہو جاۓ گا جو خاک تو ہو گا تجھے ملال

میرا رب ہے غزہ کے بے یارومدد گار مسلمانوں کے ساتھ
میرا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے غزہ کے ظلم سہتے مسلمانوں کے ساتھ

اک دن دعاۓ مسلماں رنگ لاۓ گی
ہو گا غزہ آذاد، پھر شامت تری آۓ گی

میری خواہش ہے کہ کاش یہ اشعاریہودیوں کے کانوں تک بھی پہنچے۔ نہ صرف پہنچے بلکہ گونجے اور ان کے ایوانوں کے درودیوار ہلا دے۔ اسرائیلی حکامِ بالا کی نیندیں اڑا دے۔ فلسطین بالخصوص غزہ کی گلیوں کوچوں میں ترانہ بن کر افسردہ فضا کو پُرجوش بناۓ۔

اپنے قابلِ احترام قارئین سے بھی گذارش کرنا چاہونگی کہ جہاں تک، جس پلیٹ فورم سے ممکن ہو ان اشعار کو پھیلانے میں میرا ساتھ دیں۔ اگر ایسا کرنے میں ہم کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہودی قوم کو بھی انداذہ ہو جاۓ گا کہ امتِ مسلمہ گر سامنے سے وار کرنے کی ہمت نہیں بھی کر پا رہی تو کیا، اپنے قلم کو ہتھیار کے طور استعمال کر کے انہیں شکست سے دوچار کرنے کا حوصلہ ضرور رکھتی ہے۔

اختتام اس اعتراف کے ساتھ کرنا چاہونگی کہ گو بہت منجھی ہوئ شاعرہ نہیں، شاعری کی بہت سمجھ بوجھ اور باریکیوں، قواعد و ضوابط سے بھی ذیادہ آشنا نہیں مگر میں ان اشعار کو تحریر کر کے اپنے آپ کو کسی قدر پُرسکون اور ضمیر کو بیدار ضرورتصورکر رہی ہوں۔ آپ سب کے تعاون کی منتظراورممنون رہونگی۔ جزاک اللہُ خیراً

Asma Ahmed
About the Author: Asma Ahmed Read More Articles by Asma Ahmed: 47 Articles with 48152 views Writing is my passion whether it is about writing articles on various topics or stories that teach moral in one way or the other. My work is 100% orig.. View More