چائے پینے کے بہت سے فائدے ہیں۔ پرانے حکماء بھی بتاتے آئے ہیں اور جدید سائنس بھی۔ بس ایک نقصان ہے کہ دوسری بہت سے اشیاء کے ساتھ یہ بھی کثیر زرمبادلہ کھا جاتی ہے۔ اسی طرح جیسے سرمایہ دار ٹیکس کھا جاتے ہیں یا مہنگائی، آمدن کو۔ خیر یہ جملہ ہائے معترضہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن چائے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ ہمیں چاک و چوبند کر کے حقیقت کی ان تلخیوں میں لے آتی ہے جو خواب ہی رہتیں تو اچھا تھا۔ ان سب باتوں کے باوجود ہم چائے کی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے۔ اور اس کی خاطر اپنی آمدن کا ایک کثیر حصہ خرچ کرتے ہوئے بھی دریغ نہیں کیا۔ "اس" کی الفت میں صنم دل نے بہت درد سہے اور ہم چپ ہی رہے 🤫 ہم تو ارباب اقتدار سے یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جینا کر کے دشوار مڑ خبر نہ لیا اس مہنگائی نے نچایا کر کے تھیا تھیا تھیا
|