بہتر اظہار اور بہتر ابلاغ کےلئے اردو زبان کو فروغ دیجئے

اللہ تعالی نے ہم لوگوں کو دنیا میں دین کا محافظ بنایا ہے۔ ہمارے آباء و اجداد کے کارناموں پر سرزمین ہند کا چپہ چپہ گواہ ہے۔ ہند و پاکستان کی لائبریریوں میں عربی، فارسی اور اردو کی سینکڑوں مطبوعہ اور غیر مطبوعہ (مخطوطات ) تحریریں اہل علم اور طالب علم کی فکری، علمی اور اخلاقی رہنمائی کر رہی ہیں۔ یہ علمی ورثہ یقینا انکے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے نہ صرف قرآن و سنت کے علوم کی بلکہ انکے رسم الخط کو بھی محفوظ رکھا۔

آج ہمارے بچے قرآن حکیم آسانی سے اس لیے پڑھ لیتے ہیں کہ وہ قرآن حکیم کے رسم الخط سے مانوس ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان جو بھی زبان بولتے ہوں انکا رسم الخط عربی سے ملتا جلتا ہے۔ مثلا اردو ، فارسی ، ملائے ،ترکی، پشتو ، سندھی وغیرہ۔ جن اقوام نے اپنے رسم الخط کو محفوظ رکھا انکے بچوں کےلیے قرآن و سنت کے رسم الخط کو پڑھنا اور سمجھنا آسان رہاہے۔

بعض ممالک میں ایک سازش کے تحت عربی رسم الخط کو بدل کر رومن رسم الخط کو رائج کیا گیا۔ اس کانتیجہ یہ نکلا وہ قومیں اور انکی آنے والی نسلیں قرآن و سنت سے نامانوس بلکہ دور ہوگئیں۔ پاکستان میں ایوب خان کے دور میں اردو کی جگہ رومن رسم الخط متعارف کرانے کی کوشش کی گئ تھی لیکن وہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔

اب موبائل فون کے ذریعے خاص طور پر این جی اوز کے ذریعہ پھر یہ کوشش کی جارہی ہے کہ بر صغیر کی نئی نسل کو عربی رسم الخط سے ہٹا کر رومن رسم الخط کا عادی بنا دیا جاۓ۔ اس سازش کے بھیانک تنائج پچاس یا سو سال بعد ظاہر ہونگے۔ اس خطرے سے بچنے اور آنے والی نسلوں کو قرآن و سنت سے مانوس اور قریب رکھنے کے لئے ہمیں اردو کے خوبصورت رسم الخط کا تحفظ کرنے کے لئے اپنے آباء و اجداد کی روایت کو زندہ رکھنا ہوگا۔

اپنے موبائل میں اردو فونٹ انسٹال کرلیجیے یا ایسا موبائل فون لیجیے جس میں اردو کی سہولت موجود ہو۔ بہتر اظہار اور بہتر ابلاغ کےلئے یہ بہت ضروری ہے۔ اردو زبان کو فروغ دیجئے۔

 

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 392 Articles with 192888 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.