کبڈی طاقت چستی اورتکنیک کی گیم ہے، سلطان باچا
(Musarrat Ullah Jan, Peshawar)
|
سلطان باچا |
|
: خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سلطان باچا نے چارسال سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے گرانٹ اینڈ ایڈ کی مد میں کسی بھی قسم کی مالی مدد نہ کرنے کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی ایسوسی ایشن کبڈی کے اپنی مدد آپ کے تحت صوبے میں فروغ کیلئے کوشاں ہیں اورجولوگ کبڈی سے منسلک ہیں وہ اپنے شوق کی خاطراس کھیل کو پروموٹ کررہے ہیں. صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلطان باچا کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ سال میں دوٹورنامنٹ کروا تی ہیں جبکہ کبڈی لوکل گیم ہے اوراس کی سرپرستی ضروری ہے ان کے مطابق کبڈی طاقت ، چستی اور تکنیک کی گیم ہے صرف طاقت پر کبڈی نہیں کھیلی جاسکتی ..
ان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوامیں کبڈی کے بہترین ٹیلنٹ کے باوجودمقابلوں کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو وسائل کی کمی اور مسائل کا سامنا ۔تا ہے۔ اگر حکومت ان کو معاونت فراہم کرے، تو خیبر پختونخوا میں کبڈی کے فروغ کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا - خیبرپختونخواہ کے مقابلے میں پنجاب میں کبڈی کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جاتی ہیں وہ پروفیشنل ہیں لیکن ہمارے ہاں کبڈی کے کھلاڑیوں کی لوکل طور پر بھی سرپرستی نہیں کی جاتی ہیں.
ایک سوال کے جواب میں سید سلطان باچاکا کہنا ہے کہ سال 2020 سے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کو سالانہ گرانٹ فراہم نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں صوبائی سطح پر مقابلوں کامنعقد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے مقابلے خیبر پختونخوامیں کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن بدقسمتی سے پنجاب میں وسائل زیادہ اور خیبر پختونخوامیں مسائل زیادہ ہے ، یہی وجوہات ہے ہمارے ہاں کبڈی کے فروغ میں،اگر حکومتی سرپرستی حاصل رہی ،تو انشاءاللہ یہاں کے کھلاڑی بہت آگے جاسکتے ہیں۔ سلطان باچا کا کہناہے کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ اپنے سالانہ کیلینڈر کے مطابق مقابلوں کا انعقاد کرے ۔حالانکہ کبڈی کے مقابلے ماہانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیئے کیونکہ پشاور،نوشہرہ،مردان،صوابی،چارسدہ،ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بنوں،لکی مروت میں روزانہ کی بنیاد پر مقابلے ہوتے ہیں،جن کا انعقاد صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن اور ضلع ایسوسی ایشنز اپنی مدد آپ کے تحت کرارہی ہے ۔
ایک سال کے جواب میںسلطان باچا کہناتھاکہ وہ بنیادی طور پر والی بال اور باسکٹ بال کے کھلاڑی تھے جن کی دور دور تک گونج تھی ،لیکن ایک دوست کے کہنے پر انکی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلی اور شاندار پرفارمنس دینے پر کافی حوصلہ آفزائی ہوئی ،اور اس طرح کبڈی سے محبت ہوگئی ،کبڈی کھیلتے کھیلتے گاﺅں کی سطح سے لیکر انٹر نیشنل لیول تک اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا،اور اللہ کے فضل سے اس وقت پاکستان بلکہ انٹر نیشنل کبڈی میں ایک مفرد نام اور مقام بنایاہے ،جس پر اللہ تعالیٰ کا بہت مشکور وممنون ہوں،کیونکہ میں نے محنت کی اور اللہ تعالی ٰ نے مجھے اپنی محنت کے ثمرات دیئے ،یہ بالکل حقیقت ہے کہ اللہ کسی کا محنت ضائع نہیں کرتا ۔
انکا کہنا تھا کہ حکومتی کی سرپرستی کے بغیر ہم نے جس اندازمیں خیبر پختونخوامیں کبڈی کو زندہ رکھاہواہے وہ صرف صوبائی ایسوسی ایشن اور ضلعی ایسوسی ایشنز کے دوستوں کی محنت کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوامیں کبڈی کی ترقی میںبنوں سے تعلق رکھنے والے ملک ریاض کا کلیدی رول ہے ،انہوںنے جس قدر کبڈی کھیل کو فروغ دی ، وہ لائق تحسین ہے ،ضروری ہے کہ ہم کھیلوں سے محبت رکھنے والے ایسے شخصیات کی قدر کرے اورانکی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کریں۔
#SupportKPKKabaddi #KabaddiFuture #SupportKabaddiKP #sports #kpk #kikxnow #sultanbacha |