میرا تعارف

معزز ممبران السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا تعارف کیا ہے۔ میری پہچان کیا ہے۔ میں کون ہوں، کیا ہوں ۔۔۔؟ تو اس کا جواب میری ذات ہی میرا تعارف میری پہچان ہے ۔ لوگ مجھے جس نام سے جانتے وہ سلمٰی رانی ہے۔ اردو ادب سے وابستگی اور والہانہ محبت کا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ۔ یہ تب کی بات ہے جب میں آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی پہلی کہانی لکھی اور بزمِ ادب رسالے میں چپھی اور اس طرح لکھنے کا آغاز ہوا بات یہاں ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ یوں سمجھیئے میری تعلیمی اسناد کو جانچا جائے تو اس میں ایم ۔ فل اردو۔ ایم اے اردو۔ اسلامیات۔ سپیشل ایجوکیشن۔پنجابی۔ بی ایڈ۔ ایم ایڈ۔ فاضل اردو۔ عربی اور اس کے علاوہ کمپیوٹر ڈپلومہ ، بیس آن لائن کورس، ایجوکیشن مینجمیٹ ڈپلومہ ، قرآن پاک کا مکمل ترجمہ تفسیر ، درس نظامی جاری اور ایم اے عربی جاری ہے مطلب طالبعلمی سے رشتہ بہت گہرا اور جاری و ساری ہے جو کہ مرتے دم تک جاری رہے گا ۔ میری پہلی تحقیقی کتاب ’’ سلسلے رفاقت کے ‘‘ ڈاکٹر جاوید آغا کے خطوط کا مجموعہ ہے ۔ اردو شاعری کی کتاب کمپوز ہو چکی ہے بہت جلد منظرِ عام پر آئے گی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں دیگر مقابلہ جاتی پروگرام میں پوزیشن لی ہیں اور ضلعی سطح پر بھی نقد کیش پرائز جیتے ہیں ۔ اردو شاعری کے ساتھ ساتھ اردو مضامین ، افسانے لکھتی ہوں اور اردو کیلی گرافی ، پنسل سکیچ پسندیدہ مشاغل ہیں اور بطورِ معلمہ ، ٹیوٹر فرائض سر انجام دے رہی ہوں ۔ ۔ادب سے قلبی وابستگی ہے آپ سب لوگوں کی چاہت اور دلچسپی کی بدولت تعارف طویل ہو گیا یقینا آپ لوگ محظوظ ہوں گے ۔ آپ سب کی عنایتوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( زندگی باقی ملاقات باقی)
 

SALMA RANI
About the Author: SALMA RANI Read More Articles by SALMA RANI: 14 Articles with 9635 views I am SALMA RANI . I have a M.PHILL degree in the Urdu Language from the well-reputed university of Sargodha. you will be able to speak reading and .. View More