بجلی چوری سے چلنے والی ایمانداری کی واحد مثال عادل خان سوئمنگ پول، کمرشل بنیادوں پر چلنے سے متعدد مسائل کا شکار


خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عادل خان سوئمنگ پول میںآٹھ سالہ بچہ گرگیا جونہانے کیلئے اپنے بھائی کیساتھ آیا ہوا تھا اطلاع ملنے کے بعد سوئمنگ پول کے اہلکارفوری طورپرسوئمنگ پول پہنچ گئے اورلائف گارڈ نے بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا بعد ازاں ریسیکیو ٹیم نے بچے کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے مین گیٹ پر طبی امداد دیدی گئی اوربچے کی زندگی بچا لی گئی -سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ بچہ اپنے کزنز کیساتھ نہانے کیلئے آیا ہوا تھااور ساڑھے چھ بجے سوئمنگ پول کے اہلکارایک جگہ پر جمع ہوکردن بھر کی کمائی کو ایک جگہ پرکرنے میں مصروف تھے کہ اس بچے کو دھکا دیا گیا جس کیوجہ سے وہ ڈوبنے لگا اسی وجہ سے عادل خان سوئمنگ پول کو بروقت پہنچنے میں وقت لگا اور اسی دوران بچے نے متعدد مرتبہ غوطے کھائے اور وہ ڈوب رہا تھا کہ آخرکار اسے ریسکیو کرکے مین گیٹ پرطبی امداد دیدی گئی جس کے بعد بچے کو اس کے گھربھیج دیا گیا بعدازاں انتظامیہ نے سیکورٹی کیلئے لگائے گئے کیمرے سے دیکھ کر پتہ لگالیا کہ اس بچے کو اس کے کزن نے دھکا دیا .

کہنے کویہ ایک واقعہ ہے لیکن اس واقعے سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی سوئمنگ پول کے حوالے سے پالیسی کا بھی پتہ چل رہاہے ، ان باتوںکی طرف جانے سے قبل یہ بھی یادرہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ سوئمنگ پول پر آنیوالے افراد کی ممبرشپ کم ہوئی ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اس سال ہونیوالے ممبرشپ کی تعداد 400بتائی جارہی ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 970 کے قریب تھی، ممبرشپ کم ہونے کے بڑی وجہ اس مرتبہ عادل خان سوئمنگ پول کوکمرشل بنیادوں پراستعمال کرنے ،صفائی کی ابترصورتحال اورپانی کی تبدیلی کے بجائے اسے مسلسل کلورین سے صاف کرنے کی پالیسی ہے جس سے بیشترممبران ناراض ہیں اسی طرح ممبران کیساتھ رکھے جانیوالے روئیے اورمخصوص وقت کم کرنا بھی شامل ہیں ، اس مرتبہ سیزن شروع ہونے کے بعد صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس کی وجہ سے سوئمنگ کا کیمپ بھی ایبٹ آباد میں لگا دیا گیاتھا .

عادل خان سوئمنگ پول کو کمرشل بنیادوں پر کرنے کا سب سے بڑا فائدہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو یہی ہورہاہے کہ روزانہ ڈیڑھ لاکھ روپے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو مل رہے ہیں کیونکہ پانچ سو روپے میں کوئی بھی شخص اندر داخل ہو کر نہا سکتاہے اس کیلئے کسی میڈیکل ڈاکومنٹ بھی ضرورت نہیں ممبرشپ کیلئے صحت مند ہونے کی میڈیکل رپورٹ ضروری ہے اسی طرح کم عمر بچے بھی یہاں پر داخل ہو کر نہا سکتے ہیں اور اسی پالیسی کے باعث گذشتہ روز بچے کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا.اسی طرح دو سو سے تین سو افراد کے بیک وقت نہانے کیلئے آنے کے دوران صرف دو لائف گارڈ رکھے گئے ہیں.

کسی بھی تجارتی سوئمنگ پولز میں صاف اور صحت مند حالات کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کی صفائی اور دیکھ بھال کے نازک توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ پانی کی مکمل تبدیلیوں کی مثالی تعدد پول کے سائز، استعمال اور مقامی ضوابط کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے، لیکن عادل خان سوئمنگ پول کو کمرشل طور پر استعمال کرنے کے باوجو د ان چیزوں کی طرف توجہ نہیں دی جاتی.ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بار بار تبدیل کرنے کے بجائے موثر فلٹریشن، کیمیائی علاج اور باقاعدہ جانچ کے ذریعے پانی کے معیار کے تحفظ پر توجہ دیں۔ پانی کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے، کلورین ایک اہم جز ہے۔ تاہم، مطلوبہ کلورین کی صحیح مقدار کا تعین پول کے سائز، نہانے کا بوجھ، سورج کی روشنی، پانی کا درجہ حرارت، اور استعمال شدہ کلورین کی قسم جیسے عوامل پر منحصر ہے۔ عام طور پر 1-3 پی پی ایم کے درمیان کلورین کی سطح کو برقرار رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے، لیکن درست پیمائش اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے باقاعدہ جانچ ضروری ہے۔

یہ نوٹ کرنابھی ضروری ہے کہ کلورین پول کی دیکھ بھال کا صرف ایک حصہ ہے۔ دیگر کیمیکلز، جیسے پی ایچ بیلنسرز، ایلگاسائیڈز، اور کلیریفائر، بھی تیراکی کا صحت مند ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پانی کی تبدیلی کے نظام الاوقات اور کلورین کے استعمال سے متعلق ذاتی مشورے کے لیے، پول کی دیکھ بھال کرنے والی پیشہ ور کمپنی یا مقامی محکمہ صحت سے مشورہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔لیکن ان چیزوںکی جانب صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کسی بھی اہلکارکی توجہ نہیں.کلورین، ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا جراثیم کش، صحت عامہ کے لیے ایک بنیاد رہا ہے، جو مو¿ثر طریقے سے نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس کو ہلاک کرتا ہے۔ تاہم، اس طاقتور کیمیکل کا غلط استعمال خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

اگرچہ صاف پانی کی فراہمی کو برقرار رکھنے اور بیماری کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کلورین ضروری ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ نمائش یا غلط ہینڈلنگ جلد کی جلن، سانس کے مسائل اور آنکھوں میں جلن کا باعث بن سکتی ہے۔صحت کے حکام پروڈکٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور کلورین پر مبنی صفائی کی مصنوعات کا استعمال کرتے وقت مناسب وینٹیلیشن کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے، عوام ممکنہ صحت کے خطرات کو کم کرتے ہوئے کلورین کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے عادل خان سوئمنگ پول کو کمرشل بنیادوں پر چلانے سب سے زیادہ نقصان پیشہ ور تیراکوں کو ہورہا ہے لیکن ان سب باتوں کیساتھ یہ بات بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ اس سوئمنگ پول کو بیشتر پانی چوری کے بجلی سے چلنے والے میٹر کے ذریعے دی جارہی ہیں یہاں پر لوگ تو یہ دعوی کرتے ہیں کہ بڑی ایمانداری سے پیسہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کما رہی ہیں لیکن ایک سرکاری ادارہ چوری کی بجلی استعمال کرکے روزانہ لاکھوں روپے تو کما رہا ہے جس کی جانب نہ تو بجلی فراہم کرنے والی ادارے نے گذشتہ چھ ماہ سے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان کسی بھی سطح پر عوام ، و کھلاڑیوں نے اس پر بات کی یہی وجہ ہے کہ ایک بچے کے ڈوب جانے کا واقعہ تو کیمرے نے ریکارڈ کرلیا لیکن کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونیوالے اس سوئمنگ پول سے کیسے لوگوں کو مختلف بیماریوں کا شکار کیاجارہا ہے اور اس کا پیسہ بھی عوام سے نکالا جارہا ہے.
#kikxnow #digitalcreator #sports #swimming #pool #kpk #kp #peshawar #clorene #games

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 598 Articles with 446612 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More