سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا

تحریر مسز پیرآف اوگالی شریف

سیدہ کائنات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہی لاڈلی بیٹی ہیں جن سے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میری فاطمہ کیا تو اس بات پر راضی ہے کہ ساری کائنات کے مومنوں کی عورتوں کی تو سردار ہو۔حضرت عروہ بن زبیر ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دنیا سے پردہ فرمانے کے آخری دنوں میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے کانوں میں کچھ راز کی بات کہی جس سے ایک دفعہ تو وہ مغموم ہوکر رونے لگیں جبکہ دوسری دفعہ مسکرا پڑیں بعد میں ان سے پوچھا گیا کہ رونے کی کیا وجہ تھی تو وہ فرمانے لگیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال کی خبر کی وجہ سے روئیں جبکہ مسکرا نے کی وجہ دریافت کرنے پر کہنے لگیں کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے فاطمہ کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمام جنتی عورتوں کی سردار تم ہو یا تمام مسلمان عورتوں کی سردار تم ہو۔
:: بخاری شریف، 1 : 512،مسلم شریف، 2 : 291

رضا سیدہ کائنات کی رضائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (میری بیٹی) فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے پس جس نے اسے ناراض کیا بے شک اس نے مجھے ناراض کیا۔
:: بخاری شریف، 2 : 532

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔ اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناراض کیا اور ارشادات نبوی سے روگردانی کی بلا شبہ اس کا ٹھکانہ جہنم ہے
:: مسلم شریف، 2 : 290، ترمذی شریف، 2 : 226،

حشر میں فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کا اظہار
عرش اور فرش ہر جگہ خاتون جنت سلام اللہ عنہا کے سر اقدس پر احترام اور تقدس کی چادر ہے۔ اہل محشر سے کہا جائے گا کہ اپنی نگاہیں جھکاؤ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی فاطمہ سلام اللہ عنہا تشریف لا رہی ہیں۔
:: مستدرک ، 3 : 153، حاکم

شہزادی رسول کی ناراضی اللہ کی ناراضی کاسبب
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے مخاطب ہوکر فرمایا (اے بیٹی) اللہ تیری ناراضی کو دیکھ کر ناراض ہوتا ہے اور تیری خوشی کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔
:: مستدرک، 3 : 154،حاکم

امام حسین علیہ السلام کو شہید کرانے والے پر اللہ کیسے راضی ہوگا۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1291971 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.