خوبصورت ہاتھ

یہ ہاتھ نہ تو گورے ہیں نہ ہی چھوٹے، یہ ہاتھ جھریوں سے بھرے ہوئے ہیں کیونکہ ان ہاتھوں نے اپنے ننھے سے پودے کو ایک مضبوط درخت بنانے کی کوشش میں خود کی نگاہ داشت کرنا ہی بھول گئے۔ یہ ہاتھ رمز ہیں علامت ہیں محبت کی جنہوں نے خود پریشانیوں کی دھوپ، زندگی کے اتار چڑھاؤ کی ہوا، غم و دکھ کے آنسوں کے پانی، اپنی خواہشات کو مٹی میں ملانے سے، ممتا کے بیج کو بو کر جو کھاد تیار کی، اس کھاد نے اس ننھے سے پودے کو ایک ایسا تناور درخت بنایا جو اپنی چھاوں دوسروں کو ڈاکٹر، انجینیر، ٹیچر، رائیٹر اور نا جانے کون کون سے شعبوں میں اعلیٰ مقام سے سایہ دے رہے ہیں۔ ان ہاتھوں نے اپنا خیال کیے بغیر اس پودے کو پروان چڑھانے میں نا ہی دن کا سکون دیکھا اور نا ہی رات کی نیند۔ یہ ہاتھ ھمارے والدین کے ہیں جن کا ہاتھ پکڑ کر ہم نے چلنا سیکھا، جنھیں ھماری ضرورت اور خواہش کو پورا کرنے کے لیے کبھی ذیادہ محنت کرنی پڑی ہوگی یا ان ہاتھوں نے اس دن روٹی نہیں توڑی ہوگی کہ ھمارے بچے بھر پیٹ کھا سکیں ،یہ ہاتھ وہ ہیں جنہوں نے ھماری اچھی پرورش کرنے کے لیے بنا کوئی اجرت لئے کام کیا اور اس مقام تک پہنچایا کہ "ھماری ویب" جیسے پلیٹ فارم پر اپنی تحریر لکھ سکیں۔ یہ ہاتھ اس ایماندار مالی کی مانند ہیں جو اپنے باغ کے پھلوں کو کیڑوں سے بچاتا ہے ایسے ہی والدین بنا کسی سے ڈرے دنیا کی پرواہ کئے بغیر اپنی اولاد کو اپنے پروں میں چھپائے زندگی کی سختیوں، سرد و گرم سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ماں کے لیے تو سب لکھتے ہیں لیکن باپ بھی قابل تحسین ہیں کیونکہ دن بھر باپ باہر تپتا ہے تو گھر میں چولہا جلتا ہے۔ جہاں تھوڑا سا بیماری سے مرجھائے تو فوراً اپنی خلوص کی روشنی سے پھر سے تروتازہ کردیتے ھیں۔

اس لئے یہ ہاتھ سب سے الگ اور جھریوں کے بعد بھی خوبصورت ہیں
 

Kulsoom ghazal
About the Author: Kulsoom ghazal Read More Articles by Kulsoom ghazal: 2 Articles with 1269 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.