حالیہ برسوں کے دوران چینی حکومت نے زیادہ سے زیادہ خصوصی
افراد کو معیاری روزگار کے حصول میں مدد دینے کے لئے مختلف اقدامات متعارف
کرائے ہیں جن کا مقصد ایسے افراد کی ملازمت کی مہارتوں کو بڑھانا اور اُن
کے حقوق روزگار کا تحفظ کرنا ہے۔چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے خصوصی
افراد کے روزگار کو فروغ دینے کے لئے 2022 میں ایک تین سالہ منصوبہ جاری
کیا تھا۔ اس منصوبے میں شہری اور دیہی علاقوں میں ایسے خصوصی افراد کی فلاح
کا ہدف طے کیا گیا ہے جو کام کرنے کے خواہشمند اور قابل ہیں۔ ایسے افراد کے
روزگار کے فروغ میں حکومت کے کردار کو احسن انداز سے بروئے کار لایا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 2022 اور 2024 کے درمیان ملک بھر میں خصوصی افراد کے لئے
دس لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنا نمایاں توجہ کا حامل کام ہے۔ اس منصوبے کا
مقصد خصوصی افراد کی ملازمت اور کاروباری صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانا، ان
کے روزگار کے حقوق کی حفاظت کرنا، اور ایک معاون سماجی ماحول کو فروغ دینا
ہے جو ان کے روزگار اور کاروباری کوششوں کے لئے تفہیم، دیکھ بھال اور حمایت
کی حوصلہ افزائی کرتا ہے.
چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے مطابق 2023 میں چین میں 5 لاکھ 44 ہزار
خصوصی افراد ملازمت کر رہے تھے جن میں شہری علاقوں میں ایک لاکھ 52 ہزار
اور دیہی علاقوں میں 3 لاکھ 92 ہزار افراد شامل تھے۔2023 ء میں چین میں
تصدیق شدہ معذوریوں کے حامل 9.06 ملین سے زائد افراد روزگار کی مختلف شکلوں
میں مشغول رہے جن میں حکومت کی مدد سے روزگار، خود روزگار، جزوقتی روزگار
اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ عوامی فلاح و بہبود کی ملازمتیں شامل
ہیں۔فیڈریشن کے مطابق، ان میں سے تقریبا نصف افراد زرعی صنعت سے وابستہ
کاشت کاری، افزائش نسل اور پروسیسنگ کے شعبوں میں ملازم تھے۔
فیڈریشن کے مطابق چین بھر میں حکام اور تنظیموں نے 2023 میں دیہی علاقوں
میں مشکلات میں رہنے والے 2 لاکھ 59 ہزار خصوصی افراد کو عملی مہارت کی
تربیت فراہم کی۔فیڈریشن کے مطابق 2023 میں چین بھر میں بصارت سے محروم 11
ہزار 393 افراد نے نان میڈیکل مساج کرنے کی تربیت حاصل کی اور 9 ہزار 970
افراد کو طبی مالش کرنے کی تربیت دی گئی۔
چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے مطابق سال 2024 کے دوران نومبر کے آخر تک
ملک نے خصوصی افراد کے حامل تقریباً 1.18 ملین خاندانوں کو ان کے گھروں کی
تزئین و آرائش میں مدد فراہم کی ہے تاکہ رکاوٹوں سے پاک سہولیات کو شامل
کیا جاسکے۔تزئین و آرائش میں خصوصی افراد کے گھروں کو معاون آلات اور
اسمارٹ سیفٹی سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے، نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا ہے
اور محفوظ باتھ روم اور باورچی خانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سنہ 2021سے 2023 تک چین نے تقریباً 1.24 ملین خصوصی بچوں کی بحالی کی خدمات
حاصل کرنے میں مدد کی۔ جنوری 2024 سے اکتوبر تک 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کی مدد
کی گئی، جن میں سے تقریبا تمام ضرورت مند وں کا احاطہ کیا گیا ہے۔2023 کے
اواخر تک ، چین نے 12463 بحالی مراکز قائم کیے تھے جن میں 3 لاکھ 60 ہزار
عملے کے ارکان کو ملازمت دی گئی ، بحالی کے پیشہ ور افراد کے لئے معیاری
تربیت کے ذریعے خدمت کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔
حقائق کے تناظر میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد گزشتہ سات سے زائد
دہائیوں کے دوران، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کے تحت ، چینی
حکام نے عوام کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے خصوصی افراد کی دیکھ
بھال، ان کی خواہشات کے احترام ،ان کےحقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی شراکت
پر خصوصی توجہ دی ہے۔چین کی اعلیٰ قیادت نے یہ بھی کوشش کی ہےکہ خصوصی
افراد معاشی اور سماجی ترقی میں شراکت دار اور خدمات سرانجام دینے والے بن
سکیں۔
چین میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں اور معمول کے تعلیمی اداروں میں
خصوصی طلبہ کو داخلہ دینےکی صلاحیت کو کافی بہتر کیا گیاہے تاکہ بیشتر
خصوصی افراد کو لازمی تعلیم کی سہولت مہیا کی جاسکے۔مزید یہ کہ خصوصی افراد
کو روزگار کی فراہمی،ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی کافی
اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ خصوصی افراد بھی ملکی ترقی میں خدمات سرانجام
دیتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنا ئیں ۔
|